Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفد کی جام مدد علی کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے وفد سے ملاقات


 Posted on: 12/16/2013
ایم کیوایم کے وفد کی جام مدد علی کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے وفد سے ملاقات
حلقہ بندیوں اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
کراچی۔۔۔16دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جام مددعلی کی رہائشگاہ پر پیر کے روز مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنماء پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں ہونے والی حلقہ بندیوں اور 18جنوری2014ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ ،سندھ اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اختر، جبکہ فنکشنل لیگ کے وفد میں پیرزادہ یونس سائیں ،سینیٹر مظفر حسین شاہ،ڈاکٹر رفیق بھاون اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلاب رحیم بھی موجو دتھے۔ ملاقات میں گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ترمیمی آرڈنینس جاری کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ طور پراس آرڈنینس کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو آرڈنینس پی پی پی نے راتوں رات عوامی نمائندوں کے مینڈیٹ کا احترام کئے بغیر جاری کیایہ سراسر غیر قانونی ، غیر آئینی اور کالا قانون ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی روایت یہ ہوتی کہ آرڈنینس جاری کرنے کے بجائے اسمبلی میں پیش کیا جاتا تاکہ ارکان پارلیمنٹ اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے ان تمام افواہوں کی بھی تردید کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بائیکاٹ کردینگے۔ 

9/28/2024 8:20:04 AM