Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس


سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
 Posted on: 12/16/2013
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ
حق پرست ارکان اسمبلی نے ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف سندھ اسمبلی بلڈنگ کے اندر اور پریس کلب پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا
سندھ حکومت کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی آرڈی نینس کالا قانون ہے جو عوام کی امنگوں کے خلاف اور صریحاً غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سید سردار احمد 
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2013ء
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے تیسری مرتبہ جاری کئے گئے ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پیر کے روزمتحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ترمیمی آرڈی ننس کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی کے فلور سمیت ہر فورم پر بلدیاتی آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور اکثریت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کی حکومت کو من مانے فیصلے نہیں کرنے دیئے جائیں گے اور اس کے خلاف عدلیہ سے رابطہ کرکے بلدیاتی آرڈی ننس کے خلاف پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تیسری ترمیم کے لیے قائم مقام گورنرسندھ کے جاری کردہ آرڈی نینس کے خلاف سندھ اسمبلی بلڈنگ کے اندر اور پریس کلب پرزبردست احتجاج کیااور سندھ اسمبلی بلڈنگ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔احتجاج میں شامل مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پر سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس میں ترمیم نامنظورسمیت دیگرکلمات اور نعرے درج تھے جبکہ ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے بلدیاتی آرڈی ننس میں ترمیم کے حوالے سندھ حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔اس موقع پر سیدسرداراحمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ سندھ حکومت کا مذکورہ آرڈی ننس کالا قانون ہے جو عوام کی امنگوں کے خلاف اور صریحاً غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈی ننس کے ذریعہ حد بندی کرنے والے افسران کو بے پناہ اختیارات دے دیئے گئے ہیں، وہ کسی بھی دیہی علاقے کو شہری علاقے کا درجہ دے سکتے ہیں ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں یونین کمیٹی کے لیے آبادی کی حد 10 ہزار سے 50 ہزار رکھی گئی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 15 ہزار آبادی والی بھی یونین کمیٹی ہو گی اور 50ہزار آبادی والی بھی یونین کمیٹی ہو گی اور اس آرڈی ننس کو 16 ستمبر 2013ء سے نافذ العمل قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، اس آرڈی ننس کے ذریعے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل نتائج پر اثر ہونے کی کوشش کررہی ہے، حکومت واضح طور پر اپنی من مانی کرتے ہوئے انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے مختلف بلدیاتی آرڈی ننس کا اجرا ء کررہی ہے، جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور اعلی عدلیہ انتخابات سے قبل کی جانے والی اس دھاندلی کا نوٹس لیں۔خواجہ اظہار الحسن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنے فائدے کے لیے من پسند آرڈی ننس کا اجرا کررہی ہے اوراس طرح سندھ کی شہری اور دیہی آبادی کی تقسیم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ورنہ یہ عمل تقسیم کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ اس دھاندلی کی صورت میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نہ صرف پورے انتخابی عمل کوسوالیہ نشان بنادیں گے بلکہ الیکشن کمیشن پر بھی عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، چند بااثر افراد کی خواہش کے مطابق نتائج کو کسی صورت عمل پیرا نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ایسے کسی قانون کی حمایت کریں گے جس میں ارکان صوبائی اسمبلی کا استحقاق مجروح کیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں جو آمرانہ دور حکومت میں بھی نہیں ہوئے، یہ جمہوریت میں آمریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم صوبائی کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ آرڈی ننس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے، پیپلز پارٹی کے پاس صرف دیہی علاقوں کا مینڈیٹ ہے، شہری علاقوں کا نہیں۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، یہ کالا قانون ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا اور پریس کلب پہنچ کر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب تک اس قانون کو واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

9/28/2024 8:23:02 AM