Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
 Posted on: 12/16/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی 
صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے 
برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی 
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ برسی کے سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کے کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع میں بعد نماز ظہر تا عصر سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور قرآنی آیات کا ورد کیا گیا ۔بعدازاں حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب نے سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کے شہداء کیلئے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور اجتماعی دعا کرائی جس میں شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کے بلند حوصلے ، ان کی جلد رہائی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، بیماروں کی شفایابی ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

9/28/2024 8:17:54 AM