Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سندھ کی فنانس سیکریٹری محترمہ سیدہ فرح ناز نے دیگر خواتین سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا


پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سندھ کی فنانس سیکریٹری محترمہ سیدہ فرح ناز نے دیگر خواتین سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا
 Posted on: 12/15/2013
پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سندھ کی فنانس سیکریٹری محترمہ سیدہ فرح ناز نے دیگر خواتین سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا 
ملک کے تمام طبقہ فکر کے افراد یہ محسوس کررہے ہیں کہ ایم کیوایم ہی ملک کے 98فیصد عوام کے مسائل کے حل کا عملی ادراک رکھتی ہے، محترمہ نسرین جلیل 
ایم کیوایم میں شمولیت کا مقصد کسی عہدے کا حصول نہیں ہے بلکہ اپنے سچے مشن و مقصد کی تکمیل ہے ، محترمہ سیدہ فرح ناز 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل کے ہمراہ صحافیوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔15، دسمبر2013ء 
پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سندھ کی فنانس سیکریٹری محترمہ سیدہ فرح ناز نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ ، نظریئے اور ملک بھر کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے افراد کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنی دیگر خواتین ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے اتوار کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والی تحریک انصاف کی خواتین میں محترمہ رباب کاظمی ، محترمہ نازیہ ، محترمہ شاہدہ اور دیگر شامل ہیں۔ محترمہ سیدہ فرح ناز کی ایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں تبدیلی لانے کی عملی جدوجہد کرتی رہی ہے ، پچھلے 65برس سے ملک پر وڈیرے، جاگیردار، سردار حکومت کرتے رہے ہیں ان کے برعکس ایم کیوایم نے دعوے نہیں کئے ہیں بلکہ ایم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو ایوانوں میں بھیجا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام طبقہ فکر کے افراد یہ محسوس کررہے ہیں کہ ایم کیوایم ہی ملک کے 98فیصد عوام کے مسائل کے حل کاعملی ادراک رکھتی ہے اور ان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کو عوام کا کچھ احساس نہیں ہے اور یہ صرف غریب ومتوسط طبقے کے لوگ جانتے ہیں کہ کس طرح سے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ خواتین کے احترام کا درس دیا ہے ، ایم کیوایم کی خواتین نے ہر مشکل اور کڑے وقت میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ، ایم کیوایم کی خواتین کی جدوجہد ہر میدان میں ہے ، اب وہ معذور افراد کیلئے بھی کام کررہی ہے ، تعلیم کیلئے گھر گھر جارہی ہیں اگر لگن اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والی جماعتوں سے لوگ مایوس ہورہے ہیں اور ایم کیوایم کی جانب مائل ہورہے ہیں۔ محترمہ نسرین جلیل نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین عہدیداران کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ بعدازاں محترمہ سیدہ فرح ناز نے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف میں تبدیلی کیلئے پرجوش ہوکر طویل عرصے تک کام کیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں تو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے بلکہ صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں ۔ ان کے دعوؤں میں صرف مڈل کلاس کیلئے نعرے ہیں اور قول و فعل میں تضاد موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے مایوس ہوکر جب ہم نے دوسری سیاسی جماعت منتخب کرنے کیلئے موازنہ کیا تو ایم کیوایم کے علاوہ منظم ترین جماعت ہمیں کوئی دکھائی نہیں دی ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے اسی وجہ سے میں نے اور میری ساتھی خواتین نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم میں شمولیت کا مقصد کسی عہدے کا حصول نہیں ہے بلکہ اپنے سچے مشن ، مقصد اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے عملی کام کرنا ہے اور ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد حیات بنا رکھا ہے ۔ صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے محترمہ رباب کاظمی نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی میں اپنا وقت ضائع ہونے سے پہلے ایم کیوایم کو جوائن کرلیا ۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو انسانیت اور اصولوں کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ تبدیلی کا نعرہ تو پی ٹی آئی نے ابھی لگایا تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس سے کئی سال قبل یہ نعرہ قائد تحریک جناب الطاف حسین لگا چکے ہیں اور اس مقصد کیلئے عملی جدوجہد بھی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مایوس اور دیگر خواتین بھی جلد ہی ایم کیوایم کا حصہ بنیں گیں اور عوام کوایم کیوایم سے دور رکھنے اور بدظن کرنے کے تمام پروپیگنڈے ناکام ثابت ہوں گے ۔ 

9/28/2024 8:17:48 AM