Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی ایم کیوایم کے خلا ف ہرزہ سرائی پر سخت احتجا ج


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی ایم کیوایم کے خلا ف ہرزہ سرائی پر سخت احتجا ج
 Posted on: 12/15/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی ایم کیوایم کے خلا ف ہرزہ سرائی پر سخت احتجا ج
پاکستان کو دہشت گردی سے پاک اور محفوظ ملک بنانے کیلئے جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی لگائی جائے۔ رابطہ کمیٹی
جماعت اسلامی کے طالبان، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے گہرے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں
جماعت اسلامی کے اہم ارکان غیرملکی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ جنگ میں بھی ملوث ہیں اور فوج کی جوابی کارروائی میں مارے بھی جاچکے ہیں
ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کے اہم ارکان کی ہلاکتیں اور پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں جمعیت کے اہم ارکان کے کمروں سے القاعدہ کے دہشت گردوں کی گرفتاری اسکے دہشت گرد ہونے کے کھلے ثبوت ہیں
پوری قوم کے متفقہ مطالبہ کے باوجود اب تک نہ تو جماعت اسلامی اور جمعیت پر پابندی لگائی گئی ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کے ان رہنماؤں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں جو دہشت گردی کے کیمپ چلارہے ہیں
کراچی۔۔۔۔15 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں جماعت اسلامی کے ایک سینئر رہنما کی ایم کیوایم کے خلا ف ہرزہ سرائی پر سخت احتجا ج کرتے ہوئے وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک اور محفوظ ملک بنانے کے لئے جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی لگائی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ جماعت اسلامی ایک مستند دہشت گرد جماعت ہے جو پاکستان سے بنگلہ دیش تک، بنگلہ دیش سے بھوٹان تک، بھوٹان سے افغانستان تک، افغانستان سے مص، شام، ایران، لبنان اور دیگرمسلم ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مستقل مصروف ہے۔ جماعت اسلامی کے طالبان ، القاعدہ اوردیگردہشت گرد تنظیموں سے گہرے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں سے طالبان اورالقاعدہ کے دہشت گردوں کی گرفتاریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے اہم ارکان غیرملکی دہشت گردوں کے ساتھ ملکرپاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ جنگ میں بھی ملوث ہیں اور پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں مارے بھی جاچکے ہیں۔ حالیہ ڈرون حملوں میں بھی جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمین اور اہم ارکان کی ہلاکتیں اور پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں اسلامی جمعیت طلبہ کے اہم ارکان کے کمروں سے القاعدہ کے دہشت گردوں کی گرفتاری اور کمروں سے اسلحہ کے ذخائر، شراب اور مختلف ہتھیاروں کی برآمدگی کے واقعات جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشت گرد ہونے کے کھلے ثبوت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان تمام تر حقائق کی روشنی میں پوری قوم کے متفقہ مطالبہ کے باوجود اب تک نہ تو جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ پر پابندی لگائی گئی ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کے ان بڑے بڑے رہنماؤں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں جو دہشت گردی کے کیمپ چلارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت خصوصاً وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی جو ملک دشمن اور پاکستان مخالف دہشت گرد جماعت ہے، اس پر فی الفورپابندی لگائی جائے تاکہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک، پرامن اور محفوظ ملک بنایا جاسکے۔

9/28/2024 8:17:35 AM