کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔14دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریاسیکٹر یونٹ153-Aکے کارکن سید ریحان حسین کے والد سید اقرار حسین، ایم کیوایم لاڑکانہ زون یونٹ نائچ کے کارکن وقار کی والدہ محترمہ شمشاد خاتون اور لیاقت آباد سیکٹر یونٹ162کے کارکن راشد خان کی والدہ محترمہ حمیدہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی سیکٹر یوسی 4سرفراز ٹاؤن کے کارکن عمران کی والدہ محترمہ زینب بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔