Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


 Posted on: 12/14/2013
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
آرڈی نینس کو کالعدم قرار دیکر سندھ حکومت کو سندھ دشمن اقدامات سے باز رکھا جائے، کنور نوید جمیل
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کراچی میں اپنا میئر لانا چاہتی ہے
تسلسل کے ساتھ ترامیمی نوٹی فیکیشن سندھ حکومت کی بددیانتی اور بدنیتی ظاہر کررہا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ حکومت کے ترامیمی نوٹی فیکیشن کا نوٹس لے اور تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی۔۔۔14دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نیٹس کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے اسے سندھ خصوصاًشہری علاقوں کے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دیا اورمطالبہ کیاہے کہ آرڈی نیٹس کوکالعدم قراردیکرسندھ حکومت کوسندھ دشمن اقدامات سے باز رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے ہفتے کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان،عادل خان اورتوصیف خانزادہ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ کنور نوید جمیل نے کہاکہ سندھ حکومت جوگزشتہ پانچ سال برسراقتداررہی اوراس دورمیں کراچی ،حیدرآبادسمیت سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ تواتر سے زیادتیاں کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے اختیارات اوراتھارٹی کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے کراچی دشمنی کاثبوت دے رہی ہے اورکراچی میں اپنا میئر لانے کی حتیٰ الاامکان کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا علاقہ40سے  50ہزار ووٹوں پر بنایا گیا تھا اس میں کچھ یونین کونسل ایسی بھی تھی جہاں صرف 12سوووٹ تھے۔انہوں نے کہاکہ ایک میونسپل کارپوریشن تھی اس میں بھی دیہی علاقہ شامل کردیا گیا تاکہ اس میں بھی اپنا میئرلایا جاسکے۔انہوں نے ٹنڈوالہیار اور نواب شاہ سمیت دیگر شہروں میں یونین کونسل میں کی گئی دھاندلیوں پر ہم نے عدالت سے رجوع کیاتوعدالت نے اس کودرست کرنے کاعندیہ دیااورفیصلہ ہمارے حق میں دیا۔تاہم سندھ حکومت نے اپنی غلطیوں کودرست کرنے کے بجائے ایک اور نوٹی فکیشن نکالاجس میں ڈی لیمیٹشن افسرکواختیاردیاگیاکہ وہ اس کوشہری علاقے میں شامل کرسکتاہے جس علاقے کو اربن ظاہر کیا جانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایساممکن نہیں اس کیلئے حکومت پہلے اعتراضات سنتی ہے اورفیصلہ دیتی۔انہوں نے کہاکہ کل جونوٹی فیکشن جاری کیاگیاہے اس میں کہاگیاہے کہ یونین کونسل اور یونین کمیٹی کوبرابری کادرجہ دیاگیاہے ، نوٹی فیکشن میںیہ بات ظاہرکی گئی ہے کہ یہ نوٹی فیکشن 16ستمبرسے نافذ العمل ہوگا جوحکومت کی بدنیتی کوظاہرکرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت سندھ کے مستقل باشندے سندھی بولنے والے سندھیوں اوراردوبولنے والے سندھیوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کوشش کررہے ہیں یہ سراسر انسانیت کے خلاف ورزی ہے اورجمہوریت کوڈی ریل کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرت ہیں کہ وہ سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سندھ کے شہری عوام کومجبورنہ کرے کہ وہ احتجاج کاراستہ اختیارکریں۔ رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سندھ حکومت کے ترامیمی نوٹی فیکشن کا نوٹس لے اورتمام اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کو سندھ دشمن اقدامات سے بازرکھے۔انہوں نے کہاکہ یہ الیکشن کو سپوتاز کرنے کی سازش ہے ،لوکل گورنمنٹ کے نظام کو پوری دنیا میں سپورٹ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ خالصتا عوامی نمائندوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گورنمنٹ نے 2012ء کے پیپلزلوکل باڈی نظام کوختم کیا اور اب اس قسم کے اقدامات کے ذریعے ایک بار پھر بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کوچھینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافیوں کا عمل بند کیا جائے اورکراچی میں جتنی یونین کمیٹیاں ہیں انہیں یکساں آبادی کی بنیاد پربنایاجائے۔

9/28/2024 8:21:05 AM