Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے تین آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا


 Posted on: 12/13/2013
بلوچستان کے تین آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا 
ایم کیوایم نصیر آباد زون میں نومنتخب یونین کونسل کے اراکین کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی سے ملاقات جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کسی کو بھی قبول نہیں ہوسکتی ، یوسف شاہوانی 
بلوچستان سے ہماری شمولیت حق پرستی کے قافلے کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی، نومنتخب یونین کونسل اراکین کے جذبات 
نصیر آباد۔۔۔13،دسمبر2013ء 
بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نصیر آباد سے تین آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم نصیر آباد زون میں رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن حاجی عبد المالک جمالی، نصیر آباد زون کے زونل انچارج شہباز خام عمرانی اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین میں یو قبہ شیر خان وارڈ نمبر 5سے منتخب یونین کونسل کے رکن نور محمد ولد لنجا خان جھکرانی ، یوسی س قبہ شیرخان وارڈ نمبر2سے نومنتخب یونین کونسل رکن کریم بخش ولد علی بخش ابڑو اور وارڈ نمبر4یوسی قبہ شیر خان غربی سے نومنتخب یونین کونسل رکن جاگن خان ولد شمس دین شامل ہیں ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے نومنتخب یونین کونسل کے اراکین کی ایم کیوایم میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم کیا اور کہا کہ جو عناصر آج ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کو توڑنے کی ناپاک سازشیں کررہے ہیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ جان لیں کہ ایم کیوایم ملک گیر سطح کی جماعت ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے قافلہ حق پرستی میں ملک بھر کی مظلوم قومیتوں اور مختلف مذاہب کے عوام بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے تین آزاد نومنتخب یونین کونسل کے اراکین کی ایم کیوایم میں شمولیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے اور اس سچائی کی حقیقت کو ایم کیوایم دشمن عناصرجان لیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کسی کو بھی قبول نہیں ہوسکتی ۔ملاقات میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے یونین کونسل کے نومنتخب اراکین نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے قائد ہیں اور ان کے نجات دہندہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کا خاتمہ ، امن و امان کا قیام اور غریبوں کی حکمرانی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے میں ہی پوشیدہ ہے اور انشاء اللہ بلوچستان سے ہماری شمولیت حق پرستی کے قافلے کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی۔

9/28/2024 8:21:02 AM