Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی مبارکباد


 Posted on: 12/12/2013
یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے پاکستان برآمدات کے شعبے میں تیزی سے ترقی کریگا، رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔12؍دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کوجی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر حکومت پاکستان ،پاکستانی عوام اورصنعتکاروں کومبارکبادپیش کی ہے اور اسے برآمدات کے شعبے میں پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹرین کی بھاری اکثریت کی جانب سے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ ملنے سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان 2017ء تک یورپی یونین کے ممالک کو پاکستانی مصنوعات نہ صرف برآمدات کرسکے گا بلکہ یورپ کے27ممالک کو ٹیکسٹائل مصنوعات بغیر ڈیوٹی بھی برآمد کرسکے گاجوبرآمدات کے شعبے صنعتی اور شعبے میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں پہلے ہی بہت مانگ ہے اورپاکستان کو جی ایس پی پلس درجہ ملنے سے اس میں مزیداضافہ ہوگا اور ٹیکسٹائل سمیت دیگرپاکستانی مصنوعات یورپی ممالک بھیجی جاسکیں گی۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ ملنے پرایک بار پھر حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور صنعتکاروں کو مبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ وہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی ممالک میں پھیلانے اور یورپی ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ کام کرینگے ۔

9/28/2024 8:22:37 AM