معروف شاعر عبدالجبار اثر کے انتقال پرایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
مرحوم سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی شرکت
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف شاعر عبدالجباراثر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثناء مرحوم کو جمعرات کے روز بعد نماز ظہر سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ قباء مسجد نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم ، صدیقی ، ادیب ، شعراء ، فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد ، کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔