Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی 89میں رینجرز کے ٹرک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


لانڈھی 89میں رینجرز کے ٹرک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/12/2013
لانڈھی 89میں رینجرز کے ٹرک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
رینجرز ٹرک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے میں وہی دہشت گرد ملوث ہیں جو امن و امان نہیں چاہتے اورملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ، الطاف حسین 
رینجرز اہلکار کی شہادت پر اظہا افسوس اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے الطاف حسین کی دعا
لندن ۔۔۔12، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لانڈھی 89میں رینجرز کے ٹرک کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رینجرز کے ٹرک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے میں وہی دہشت گرد ملوث ہیں جو امن و امان نہیں چاہتے اورملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید رینجرز اہلکار کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمی رینجرز اہلکاروں کو جلد ومکمل صحتیابی عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی 89میں رینجرز اہلکاروں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور دہشت گردی سے نجات کیلئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات بروئے لائے جائیں ۔

9/28/2024 8:23:05 AM