Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس تحریک میں شہداء کا لہو شامل ہوجائے اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی، اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی


 Posted on: 12/11/2013
جس تحریک میں شہداء کا لہو شامل ہوجائے اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی، اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی
جولوگ ایم کیو ایم کیخلاف گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں وہ حق پرستی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے، شیراز وحید، فرخ اعظم
ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ کے سلسلے میں علی اکبر شاہ گوٹھ ابراہیم حیدری سیکٹر میں منعقدہ عوامی اجتماعات کے شرکاء سے اظہار خیال
کراچی۔۔۔۔11دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہاہے کہ جس تحریک میں شہداء کا لہو شامل ہوجائے اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی ، حق پرستی کی یہ تحریک قائم و دائم رہے اور شہداء کی قربانیاں حق پرستی کی تحریک کو منزل پر پہنچا کردم لے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ کے سلسلے میں علی اکبر شاہ گوٹھ ابراہیم حیدر سیکٹرمیں اجتماع کے شرکاء سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔اجتماع میں علاقوں کے معززین اورہمدرد عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پراپنے اعتماد کااظہارکیا۔قبل ازیں رابطہ مہم کے شرکاء سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید اور کے ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم نے بھی مختصراًخطاب کیااورایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں سے عوام کوآگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جبر کا دور چل رہا ہے ، لوگ جانتے ہیں کہ92ء میں ہمارے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا تھا جوکارکنان کی ثابت قدمی اور لازوال قربانیوں سے ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ مخالف قوتوں نے دھونس، دھمکی ، گولی گالی ، توپ اور بارود سے قوم کوجناب الطاف حسین سے دورکرنے کی کوشش کی تھی انہوں نے اس راستے میں ہزاروں کارکنان توشہید کردیئے لیکن قوم اور قائد اور کارکن اور قائدکا رشتہ الحمداللہ ختم نہیں کرسکے جوآج بھی قائم و دائم اورپہلے سے زیادہ مضبوط ومستحکم ہے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ آج بھی ایم کیوایم کے خلاف سازش کررہے ہیں ہم انہیں پتا ہونا چاہئے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے بغیر ہمیں کچھ قبول نہیں ہے،کارکنان اورقوم کے دل صرف اورصرف قائدتحریک الطا ف حسین کیلئے دھڑکتے ہیں، الطاف حسین ہی ایم کیوایم کے بانی وقائدہیں اورالطاف حسین کے بغیرایم کیوایم کچھ بھی نہیں۔شرکاء سے شیرازوحیداورفرخ اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ جولوگ ایم کیو ایم کیخلاف گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں وہ حق پرستی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے اس کا نتیجہ بھی یہی برآمد ہوگا کہ آج ایک لاکھ کارکنان ہیں تو کل یہ تعداد لاکھوں سے تجاوزکرجائیگی۔انہوں نے کہاکہ ہم ان عناصر کو بتادینے چاہتے ہیں کہ ہم سب قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار ہیں اوران سے وفاداری ہم اپنی آخری سانس تک نبھائیں گے اور قائدتحریک ہمارے رہبر و رہنما ہے ۔اس مو قع پرکراچی مضافاتی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، ارکان محمد علی کلمتی، سید احمد رضا ،علاقائی سیکٹرزکے ذمہ داران ، کارکنان بھی موجود تھے ۔



9/28/2024 8:22:52 AM