خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا گیا
کوئٹہ:۔۔11؍ دسمبر 2013ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے غریب و نادار اور معذور افراد کیلئے ایمبولینس عطیہ کی تھی جس کا افتتاح گزشتہ روز کوئٹہ زون میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے ایمبولینس چلاکر کیا اور ایمبولینس عطیہ کرنے پرکوئٹہ کے عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پرسینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید سلیم اختر ایڈوکیٹ ، کوئٹہ زون کے انچارج پیر جان سمالانی ، جوائنٹ انچارج ارباب عبدالغنی کاسی، کوئٹہ زونل کمیٹی کے ذمہ داران ، کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔