Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار کے والد ڈاکٹر سید افتخار احمد ’’فاخر‘‘ مرحوم کی شعری کلیات پر مبنی تصنیف ’’متاع حیات‘‘ کی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی


رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار کے والد ڈاکٹر سید افتخار احمد ’’فاخر‘‘ مرحوم کی شعری کلیات پر مبنی تصنیف ’’متاع حیات‘‘ کی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی
 Posted on: 12/10/2013
رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار کے والد ڈاکٹر سید افتخار احمد ’’فاخر‘‘ مرحوم کی شعری کلیات پر مبنی تصنیف ’’متاع حیات‘‘ کی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی
 ’’متاع حیات‘‘ تہذیب اور تمدن کا ذوق رکھنے والوں کیلئے ایک بہترین شاہکار ہے، احمد سلیم صدیقی
آج ڈاکٹر صاحب اس دنیا میں نہیں لیکن ان کی شعری ’’متاع حیات‘‘ کی صورت میں ہمیشہ موجود رہے گی
پروفیسر جاذیب قریشی و دیگر مقررین کا ’’متاع حیات‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب
کراچی:۔۔۔10؍دسمبر2013ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید خالد افتخار کے والد و معروف شاعر ڈاکٹر سید افتخار احمد فاخر مرحوم کی شعری کلیات پرمبنی تصنیف ’’متاع حیات‘‘ کی تقریب رونمائی گذشتہ روز آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں علم وادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب کی صدارت پروفیسر جاذیب قریشی نے کی جبکہ تسلیم شمیم، ڈاکٹر شاہد کمال، سید محمد ادریس، سرور جاوید، ڈاکٹر نعیم الحسن نقوی نے کتاب پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی آصف حسنین،ساجداحمد،نشاط ضیاء وقارحسین شاہ کے علاوہ دیگر علمی وادبی شخصیات بھی موجودتھیں۔ احمد سلیم صدیقی نے اپنے خطاب میں صاحب کتاب کے صاحبزادے کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ’’ متاع حیات‘‘ تہذیب اور تمدن کا ذوق رکھنے والوں کیلئے ایک بہترین شاہکار ہے جس میں شاعر نے زندگی کے مختلف رنگوں خصوصاًنشیب وفرازکواپنی شاعری کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سید خالد افتخار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کی شعری کو کتاب کی شکل میں شائع کرکے علم وادب کی دنیا میں جو کارنامہ انجام دیاہے وہ ان کی اپنے مرحوم والدسے والہانہ محبت اور عقیدت کا منہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ تہذیب وتمدن کاشوق رکھنے والوں کاعلم وادب کی جانب راغب ہونا اچھا اقدام ہے جس کے دور رست نتائج حاصل ہونگے۔ انہوں نے صاحب کتاب ڈاکٹر سید افتخار احمد (فاخر) مرحوم کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعابھی کی۔تقریب سے پروفسیرجاذیب قریشی اوردیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کتاب ’’متاع حیات‘‘کو ڈاکٹر سید افتخار احمد کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ڈاکٹر صاحب اس دنیا میں نہیں لیکن ان کی شاعری کتاب کی صورت میں ہمیشہ موجود رہے گی جوعلم وادب کی دنیامیں روشن ستاربن کرجھکمگاتی رہیگی۔بعدازاں تقریب کے اختتام پر سید خالد افتخار نے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کاشکریہ ادا کیا اور کتاب کی معانت پر ادارہ فکرنو اور اختر سعیدی کی کاوشوں کوسراہا اور ان سے اظہار تشکر کیا۔

9/28/2024 8:23:51 AM