ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون، ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والدین فاروق احمد، رئیسہ فاروق، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور شہداء کی فیملیز نے یادگار شہداء حق پر حاضری دی، سلوٹ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام9دسمبر’’یومِ شہداء‘‘کے موقع پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون، ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے والدین فاروق احمد اور رئیسہ فاروق، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست شہداء کے لواحقین ،بیواؤں،بچوں اور والدین سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے یادگار شہدائے حق پر حاضری دی ،شہداء حق کوسلوٹ پیش کرکے یادگار پر پھولوں کے گہوارے چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جس کاسلسلہ کافی دیرجاری رہا۔اس موقع پرلفٹرکے ذریعے شہداء کے لواحقین پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی جاتی رہی۔