Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین خود تحریک ہیں، پوری قوم تیار کھڑی ہے، قوم جانتی ہے جو بانی اور خالق ہے وہی ایم کیوایم ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جناب الطاف حسین خود تحریک ہیں، پوری قوم تیار کھڑی ہے، قوم جانتی ہے جو بانی اور خالق ہے وہی ایم کیوایم ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/9/2013
جناب الطاف حسین خود تحریک ہیں، پوری قوم تیار کھڑی ہے، قوم جانتی ہے جو بانی اور خالق ہے وہی ایم کیوایم ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
خواب اور تعبیر دونوں جناب الطاف حسین ہیں جو ایم کیوایم کو توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خواب دھرے کے دھرے اور چکنا چور ہوجائیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
وطن عزیز کیلئے 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کا دن بھی منانا چاہئے، حیدر عباس رضوی
الطاف حسین کے بغیر ہمیں کچھ قبول نہیں، شہداء کی قربانیاں حق پرستی کی تحریک کو منزل پر ضرور پہچائے گی، عامر خان
شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیدیا لیکن تحریک کے مشن، مقصد اور نظریئے کو رکنے نہیں دیا، اسلم آفریدی
حق پرستی کی تحریک میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے جو ایم کیوایم کو ختم کرنے کے ارادے رکھتے ہیں یہ ان کی بھول ہے، اشفاق منگی 
شہداء کا وعدہ سچا تھا وہ عہد نبھا کر چلے گئے اب ہمارا فرض بنتا ہے، محترمہ ناہید بیگم
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگارِ شہدائے حق کے سامنے منعقدہ ’’یوم شہداء‘‘ کے مرکزی اجتماع کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پھر ہمیں ڈرانے، دھمکانے اورراستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،سب جانتے ہیں خالق اور بانی اپنی تحریک سے غداری نہیں کرسکتا، تخلیق کارہی اپنی تخلیق سے سچی محبت کرسکتا ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ پوری قوم تیار کھڑی ہے، قوم جانتی ہے کہ جو بانی ہے وہی خالق ہے وہی ایم کیوایم ہے اور جناب الطاف حسین تحریک ہے جن کی وجہ سے ہمارے جذبوں میں تحریک پیدا ہوتی ہے۔ عظیم لیڈر وہ ہوتا ہے جو خواب دکھاتا ہے اور عظیم ترین لیڈر وہ ہوتا ہے جو تعبیر بھی دیتا ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین خواب اور تعبیر دونوں ہیں جو ایم کیوایم کو توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خواب دھرے کے دھرے اورارادے چکنا چور ہوجائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کی شب ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’یاد گارِ شہدائے حق ‘‘ کے سامنے منعقدہ ’’یوم شہداء ‘‘ کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتما ع سے رابطہ کمیٹی کے ارکان، حیدر عباس رضوی ، عامر خان ، اسلم آفریدی،اشفاق منگی اورایم کیوایم سکھر زون کے زونل انچارج نورالدین جہانگیر شہید کی ہمشیرہ اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ ناہید بیگم نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم نے شہیدوں کے مقصد کو مقصد حیات بنایا ہے اور کوئی ہمیں ڈرا اور ختم نہیں کرسکتا ،سمجھ دار قومیں اپنے ماضی کو سبق لینے کیلئے یاد رکھتی ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں اور ان کا احسان فراموش نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ مردہ قومیں ان افراد پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے ضمیر زندہ نہیں ہوتے ، مردہ معاشروں اور مردہ قوموں میں زندہ رہنے کیلئے ضمیر کو مارنا اور سچ کو دفن کرنا پڑتا ہے ، مردہ قوموں میں سچ بولنے کو حماقت اور سچ کی خاطر جان دینے کو خود کشی سمجھا جاتا ہو اور دوسری جانب زندہ قومیں شہیدوں سے زندہ سمجھی ہوتی ہیں اور زندہ قوموں کے نوجوان حق اور سچ کی خاطر اپنے شریر کو مردہ کرنا برداشت کرلیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کے باوجود آج تک ہمارا قصور اور جرم نہیں بتایا گیا جس کی خاطر ہمارے ہزاروں نوجوانوں کو مار دیا گیا ہمیں تو ایسا لگتا ہے کہ شاید ہمارا سب سے بڑا جرم اس ملک کو بنا نا تھا اور شاید ہمارا سب سے بڑا جرم اب یہ سجھا جاتا ہے کہ ہم اس ملک کو بچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جبر کا دور چل رہا ہے ، لوگ جانتے ہیں کہ 92ء میں ہمارے حساب سے بڑا آپریشن کیا گیا تھا جو ناکام ہوگیا جن لوگوں نے دھونس، دھمکی ، گولی گالی ، توپ اور بارود سے اس قوم کوجناب الطاف حسین سے دور کرنے کی کوشش کی تھی انہوں نے اس راستے میں ہزاروں کارکنان تو شہید کردیئے لیکن قوم اور قائد اور کارکن اور قائدکا رشتہ الحمداللہ ختم نہیں کیاجاسکا ، جو لوگ آج بھی ایم کیوایم کے خلاف سازش کررہے ہیں انہیں پتا ہونا چاہئے کہ اس قوم کی جان کس کے دل میں بسی ہوئی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ آج ہمارے شہر اورماحول میں بہت گھٹن ہے، حبس اور سکوت طاری ہے ، ایم کیوایم ہزاروں ، لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں عوام کی جماعت ہے ہم قیام پاکستان سے قبل بھی اپنے خون کی قربانیاں دیتے آرہے ہیں ، پاکستان سے پہلے پاکستان کی جدوجہد کرتے ہوئے ہمارے آباؤ اجداد نے سزائے کالا پانی جھیلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ دینے والوں کیلئے شہداء کا دن منانا چاہئے مگر افسوس کہ وطن عزیز پاکستان میں ان شہداء جنہوں نے اپنی جانیں دیں ان کا نام لیوا اور یاد رکھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے پاس ایسی کوئی مثال ہے کہ کسی ایک مقصد، مشن اور وطن کیلئے کسی نے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ دیا ہواور دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی ہو لیکن میرے سوال پر تاریخ خاموش ہاتھ باندھے کھڑی ہے اور ان شہداء کو یاد نہیں رکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا سلسلہ ایم کیوایم سے شروع ہوا اور آج بھی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ہمارے سینوں میں دل نہیں دھڑکتا قائد تحریک دھڑکتے ہیں اگر کسی نے قائد تحریک الطاف حسین کو گزند پہچائی تو ہم مرجائیں گے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہاکہ آج کا دن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اس دن ہم اپنے شہداء کو یاد رکھتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایسی اولادوں کو جنم دیا جنہوں نے حق کی خاطرقائدتحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ انہوں نے کہاکہ جس تحریک کی بنیاد میں شہداء کا لہو شامل ہوجائے اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی ، حق پرستی کی یہ تحریک قائم و دائم رہے اور شہداء کی قربانیاں حق پرستی کی تحریک کو منزل پر پہنچا کر دم لے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، قائد تحریک الطاف حسین کے بغیر نہیں چل سکتی اور الطاف حسین کے بغیر ہمیں کچھ قبول نہیں ہے جولوگ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں وہ حق پرستی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے اس کا نتیجہ بھی یہی برآمد ہوگا کہ آج ایک لاکھ کارکنان ہیں تو یہ کل مزید لاکھوں میں تبدیل ہوجائیں گے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے حق پرستی کی تحریک کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے قوم اور حق پرستی کی تحریک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیدیا لیکن تحریک کے مشن و مقصد اور نظریئے کو رکنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کی حق پرستانہ تحریک صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پھیل رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ حق پرستی کی تحریک میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی اور بھتیجے کا لہو شامل ہے ، ایم کیوایم کا مشن و مقصد انسانیت کی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے شہداء کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا اور انشاء اللہ ہم اپنے شہداء کو یاد رکھیں گے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ شہداء ایم کیوایم کا اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے یہ ارادے ہیں کہ ایم کیوایم کو سازشوں کے ذریعے ختم کردیں گے یہ ان کی بھول ہے کیونکہ حق پرستی کی اس تحریک میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم نوابشاہ زون کے انچارج نورالدین جہانگیر شہید کی ہمشیرہ ناہید بیگم نے کہا کہ حق پرستی کے پروانوں نے شمع روشن کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے لہو سے تحریک کی آبیاری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کا وعدہ سچا تھا اور وہ اپنا وعدہ نبھا کر چلے گئے اور اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کے فروغ کیلئے کام کریں۔ 

9/28/2024 8:19:37 AM