ایم کیوایم کے زیر اہتمام ’’یوم شہداء‘‘ کے مرکزی اجتماع میں خصوصی افراد کی شرکت
خصوصی افراد نے یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’یوم شہداء ‘‘ کے مرکزی اجتماع میں خصوصی افراد نے بھی شرکت کی اور ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر پھول چڑھائے ۔اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء کو سلامی دی اوربلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں خصوصی افراد شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا میں بھی شریک ہوئے۔