Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم گلشن معماراسکیم 33 سیکٹرکے یونٹ انچارج محمدفرحان اوردو کارکنوں علی اورفرحان کی گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


 Posted on: 12/8/2013
ایم کیوایم گلشن معماراسکیم 33 سیکٹرکے یونٹ انچارج محمدفرحان اوردو کارکنوں علی اورفرحان کی گرفتاریوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
محمدفرحان گلشن معمارمیں واقع اپنے سسرال میں قیام پذیرتھے کہ مختلف گاڑیوں میں سوارسادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے وہاں چھاپہ مارکرانہیں گرفتارکرکے لے گئے
اسی طرح یونٹ 33-D کے کارکنوں علی اورفرحان کوبھی ہفتہ کی شب سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرلیا
کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد توآزادہیں اوردندناتے پھررہے ہیں لیکن ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی

کراچی ۔۔۔8 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم گلشن معماراسکیم 33 سیکٹرکے یونٹ انچارج محمدفرحان اوریونٹ 33-D کے کارکنوں علی اورفرحان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسکیم 33سیکٹرکے یونٹ انچارج محمدفرحان ولد نعمان گلشن معمارمیں واقع اپنی سسرال میں قیام پذیرتھے کہ ہفتہ کی شب مختلف گاڑیوں میں سوارسادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے وہاں چھاپہ مارکرانہیں گرفتارکرکے لے گئے ۔ سرکاری اہلکاروں نے چھاپے کے وقت کسی قسم کاکوئی وارنٹ پیش نہیں کیا گیا اورفرحان کو حراست میں لیکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔اسی طرح یونٹ 33-D کے کارکنوں علی اورفرحان کوبھی ہفتہ کی شب سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرلیا۔ تینوں ذمہ داروں اورکارکنوں کے بارے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ بتانے کے لئے تیارنہیں ہیں کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیاہے اورکہاں رکھاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ان کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہرمیں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد کی کوششیں کرنے والے اور اخبارات ، ٹی وی چینلز کے دفاتر پر بموں سے حملے کرکے ان کی اعلانیہ ذمہ داریاں قبول کرنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد توآزادہیں اوردندناتے پھررہے ہیں لیکن ٹارگٹڈآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے اورحراست کے دوران انہیں وحشیانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین، وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کورہاکیاجائے۔

9/28/2024 8:17:51 AM