Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صدارت میں اہم تنظیمی اجلاس


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صدارت میں اہم تنظیمی اجلاس
 Posted on: 12/7/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صدارت میں اہم تنظیمی اجلاس 
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری، سینیٹر حسیب خان، سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم، رؤف صدیقی اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان کی شرکت 
پاکستان میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال، ڈاکٹر نصرت، دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان شریک تھے
قائد تحریک الطاف حسین نے تمام شرکاء کو تحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا
تحریک کے تمام کارکنان اور قوم کا ایک ایک فرد سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح متحد ہے۔ الطاف حسین
رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کا جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اور بھرپور اعتماد کا اظہار
جو ایم کیوایم دشمن متعصب عناصر ایم کیوایم میں دھڑے بندیوں کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ کل بھی اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ان کی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ اجلاس کے شرکاء کا اظہار خیال
لندن ۔۔۔7 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی صدارت میں ہفتہ کی شب اہم تنظیمی اجلاس ہوا ۔اجلاس تنظیمی شعبہ جات کی درخواست پر کیا گیا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار،سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسینیٹربابرغوری، سینیٹرحسیب خان، سینیٹربیرسٹر فروغ نسیم ، رکن سندھ اسمبلی روؤف صدیقی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے شرکت کی جبکہ پاکستان میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،انجینئر ناصرجمال،ڈاکٹرنصرت، دیگراراکین رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے تمام شرکاء کوتحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کے خلاف کی جانے والی یہ سازشیں اورزہریلے پروپیگنڈے ایسی ہی سازشوں کاحصہ ہیں جن کاآغاز 19 جون 1992ء کوکیاگیاتھا لیکن تحریک کے تمام کارکنان اورقوم کاایک ایک فرد ان سازشوں سے اچھی طرح آگاہ ہے اوروہ چٹان کی طرح متحد ہے۔ اس موقع پر تمام ارکان رابطہ کمیٹی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے جناب الطا ف حسین کی قیادت پر مکمل اور بھرپور اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیادیکھ لے کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں کل بھی ایک تھے اورآج بھی ایک ہیں اورجو ایم کیوایم دشمن متعصب عناصر ایم کیوایم میں دھڑے بندیوں کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ کل بھی اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوئے تھے اوراب بھی ان کی سازشیں ناکامی سے دوچارہوں گی۔ 

9/28/2024 8:22:33 AM