Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک دشمنی پر مبنی حقائق نے جماعت اسلامی کی حب الوطنی کا بھانڈہ بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا ہے، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی


 Posted on: 12/7/2013
ملک دشمنی پر مبنی حقائق نے جماعت اسلامی کی حب الوطنی کا بھانڈہ بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا ہے، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی
جماعت اسلامی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ہے اور قیام پاکستان سے قبل بھی جماعت اسلامی کے ناپاک مقاصد میں پاکستان کا وجود شامل نہیں تھا، انچارج و اراکین ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی 
پاکستان جیسے اعتدال پسند اور روشن خیال معاشرے میں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جماعت اسلامی اور ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کھل کر سامنے آچکی ہیں، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی 
چیف جسٹس پاکستان جماعت اسلامی کی ملک دشمنی کے حقائق کا سوموٹو نوٹس لیکر ملک کے استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے شہداء کی قربانیوں کی توہین کرنے والی جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کریں، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 7، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج و اراکین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت ، اس کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ اور طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاریوں اور منور حسن کے بعد فرید پراچہ کی جانب سے درندہ صفت دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کے حقائق نے جماعت اسلامی کی حب الوطنی کا بھانڈہ بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ہے اور قیام پاکستان سے قبل بھی جماعت اسلامی کے ناپاک مقاصد میں پاکستان کا وجود شامل نہیں تھا، جماعت اسلامی نے اسلام ، جہاد اور نام نہاد شریعت کے نفاذ کے نام پر ملک کے ہزاروں معصوم نوجوانوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے بھینٹ چڑھایا اور دوسری جانب امریکہ سے ڈالروں کی بوریاں بھی وصول کرتی رہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے اعتدال پسند اور روشن خیال معاشرے میں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جماعت اسلامی اورملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کھل کر سامنے آچکی ہیں اور امریکی ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکنان ڈاکٹر ارشد وحید ، کاشف حسین ، ثناء اللہ ، شبیر حسین ، تنویر الاسلام ، زہیر امتیاز قدوائی ، عبد الرحمان شجاعت کی ڈرون حملوں میں ہلاکت اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ اور طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاریوں نے ثابت کردیا ہے کہ جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جس نے اسلامی لبادہ اوڑھ کر پاکستان کودہشت گردی کی دلدل میں دھکیلا اور اب کالعدم تنظیموں کے ساتھ اعلانیہ طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی روش پر عمل کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران ، جوان اور ملک کے ہزاروں عوام کی قربانیوں کو جماعت اسلامی نے جس طرح سے بے وقعت بنانے کا عمل کیا ہے وہ ہر ایک محب وطن پاکستانی کیلئے شدید صدمے اور دکھ کا باعث ہے اور اس ناپاک عمل سے محب وطن عوام اپنے اندر موجود دشمن کو اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں ۔ ایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے انچارج و اراکین نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ وہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے ملک کے شہداء کو ہلاک اور دہشت گردوں کو شہید قرار دینے، ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی ہلاکت اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ اور طالبان کے دہشت گردوں کی گرفتاریوں کے حقائق کا سوموٹو نوٹس لیں اورملک کے استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے شہداء کی قربانیوں کی توہین کرنے والی جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کریں ۔ 

9/28/2024 8:17:39 AM