Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بک فیئر میں ہزاروں افراد کا شریک ہونا اور اس میں دلچسپی لینا ادب سے لگاؤ کی عکاسی کرتا ہے، ناصر جمال


 Posted on: 12/7/2013
بک فیئر میں ہزاروں افراد کا شریک ہونا اور اس میں دلچسپی لینا ادب سے لگاؤ کی عکاسی کرتا ہے، ناصر جمال
نوجوان زندگی کی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ ادب سے لگاؤ اور تعلیم سمیت تاریخی کتابوں کا بھی مطالعہ کریں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال کا اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کراچی میں جاری نویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا دورہ
کامیاب بک فیئر کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد
کراچی:7؍ دسمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی محترمہ نسرین جلیل، عامر خان اور امین الحق نے ہفتے کے روز ایکسپو سینٹر میں جاری نویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا دورہ کیا اور کامیاب بک فیئر کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ناصر جمال نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بک فیئر میں ہزاروں افراد کا شریک ہونا اور اس میں دلچسپی لینا ادب سے لگاؤاور کتاب دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ ادب کے ساتھ لگاؤ اور تعلیم کے حصول، تاریخی کتابوں کا بھی دل جمعی کے ساتھ مطالعہ کریں اور وہ علم آگہی سے روشناس رہیں ۔

9/28/2024 8:20:43 AM