Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے تین افرادکوقتل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے تین افرادکوقتل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 12/7/2013
گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے تین افرادکوقتل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
دوسگے بھائیوں سمیت تین افرادکوفائرنگ کرکے قتل کرنے کاواقعہ شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی
امن دشمن قوتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہرکاامن خراب کرنے کیلئے مسلک کی بنیادپرشہریوں کوقتل وغارتگری کانشانہ بنارہے ہیں
سگے بھائیوں سمیت جاں بحق ہونیوالے تینوں افرادکے سوگوارلواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت،مغفرت کیلئے دعا
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام شہرکاامن خراب کرنے کی سازشوں کوسمجھیں اوراپنے اتحادواتفاق سے ان سازشوں کوناکام بنائیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام اورعوام سے درمندانہ اپیل
کراچی: ۔۔۔7؍دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ہوٹل میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے دوسگے بھائیوں سمیت تین افرادکو قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورفرقہ وارانہ فسادات بھڑکاکر شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مسکن چورنگی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادکی ہلاکت کانوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن قوتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک بارپھرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے مسلک کی بنیادپرقتل وغارتگری کابازارگرم کررہے ہیں اورمسکن چورنگی پرفائرنگ کے تین افرادکی ہلاکت کاواقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جوعناصرمسلک کی بنیادپرقتل وغارتگری کررہے ہیں اورناحق معصوم شہریوں کاخون بہارہے ہیں وہ اسلامی تعلیمات سے ناآشناہیں محض اپنے مقاصدکی تکمیل کیلئے شہریوں کودست وگریباں کرناچاہتے ہیں جن کامحاسبہ کرناتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اورعوام کی اولین ذمہ داری ہے۔رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام خصوصاًعوام سے درمندانہ اپیل کی کہ وہ شہرکاامن خراب کرنے کی سازشوں کوسمجھیں اور ماضی کی طرح اپنے اتحادواتفاق کو برقراررکھتے ہوئے ان تمام سازشوں کوناکام بنادیں۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونیوالے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکی مغفرت اورانہیں اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاکہ مسکن چورنگی پرتین افرادکے قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورشہرکاامن خراب کرنیوالے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔


9/28/2024 8:21:54 AM