پیپلز پارٹی کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر امیر حیدر کاظمی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔6، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدرسابق وفاقی وزیر امیرحیدرکاظمی کے انتقال پردلی رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار و لواحقین اور پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)