Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پاکستان کی سلامتی وبقاء ہوگی یا یہ عمل پاکستان کی تباہی وبربادی کاپیش خیمہ ثابت ہوتا؟


 بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پاکستان کی سلامتی وبقاء ہوگی یا  یہ عمل پاکستان کی تباہی وبربادی کاپیش خیمہ ثابت ہوتا؟
 Posted on: 6/14/2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پاکستان کی سلامتی وبقاء ہوگی یا یہ عمل پاکستان کی تباہی وبربادی کاپیش خیمہ ثابت ہوتا؟  بندکمرے اور چاردیواری کے اندر یوم تاسیس منانار کیک کاٹنا کیا دہشت گردی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں سے حکومتی رویہ: اپوزیشن کی جماعتوں کے رہنما اگر اظہار رائے کا حق استعمال کریں تو ریاستی ادارے اور حکومت ان کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے جیسے وہ ملک کے شہری نہیں ہیں،تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان صاحب اور ان کی جماعت پر قدغن عائد کی گئیں، عمران خان کو تین برسوں سے جیل میں بند کیا ہوا ہے۔ اسی طرح اصل ایم کیوایم پر 11 برسوں سے پابندی لگارکھی ہے، ایم کیوایم کا مرکز نائن زیرو، خورشید بیگم میموریل ہال، پبلک سیکریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل، زونل، سیکٹر اوریونٹ دفاتر پر تالے ہیں اور الطاف حسین کی تحریر، تقریر پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ میں ن لیگ کے سربراہ اور ان کی جماعت کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا میاں نوازشریف عدالت عظمیٰ سے سزایافتہ نہیں ہیں؟ کیا عدالت عظمیٰ نے ان کی تحریرتقریرپرپابندی نہیں لگائی؟کیانوازشریف پر سیاست میں حصہ لینے پرتاحیات پابندی نہیں لگائی گئی؟میاں نوازشریف جیل میں قید تھے اور ایک معاہدے کے تحت علاج کی غرض سے لندن گئے تھے، کیا وہ معاہدے کے مطابق اپنا علاج مکمل کرواکر وطن واپس آئے؟کیا انہوں نے مفرور قیدی کی حیثیت سے جلاوطنی کے کئی سال لندن میں نہیں کاٹے؟کیا لندن میں قیام کے دوران میاں نوازشریف نے وڈیولنک کے ذریعے خطابات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،آئی ایس آئی کے سربراہان اور دیگر جرنیلوں کو برابھلا نہیں کہاتھا؟کیاان کی صاحبزادی مریم صفدر صاحبہ نے پنجاب کے جلسوں میں اپنی موجودگی میں ”مجھے کیوں نکالا“ اور ”یہ جودہشت گردی ہے…… اس کے پیچھے وردی ہے“ کے نعرے نہیں لگوائے؟ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب، کورکمانڈرز، آپریشنل کمانڈرز اورفیلڈکمانڈرز سے پوچھتا ہوں کہ کیامیری بیان کردہ باتیں غلط ہیں؟ان تمام حقائق کے باوجود فوج کے جرنیل،میاں نوازشریف کو سرخ قالین پر لندن سے  پاکستان لے آئے اوران کے مقدمات ختم کردیے گئے۔ یہ تمام حقائق فوجی جرنیل اورپاکستان کے عوام خوب جانتے ہیں کہ 8، فروری 2024ء کے انتخابات میں فوج کے افسران نے فارم 47 میں انتخابی نتائج تبدیل کرکے کامیاب امیدواروں کو ناکام اورناکام امیدواروں کو کامیاب بنایا۔ کیافوج کے افسران کو یہ کام کرنا زیب دیتا ہے؟ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی آمریت پسندی: مسلم لیگ میں جاگیردار، وڈیرے اور سرمایہ دار ہیں،ان کا عوام کی فلاح وبہبود سے قطعی تعلق نہیں ہے، ان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں آکرملک کی دولت لوٹنا، عوام کوجھوٹے نعروں اوروعدوں سے بے وقوف بنانا ہے، اگر قومی خزانہ لوٹنے والے میاں نوازشریف کی صحیح دولت منظرعام پرلائی جائے تو ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوگا۔  اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی نے ابتداء میں ”روٹی،کپڑا اورمکان“ کا نعرہ دیا تھا، میرا سوال ہے کہ کیا جاگیرداروں اوروڈیروں کو روٹی، کپڑا اورمکان کی ضرورت ہوتی ہے؟یہ جاگیردار اوروڈیرے انعام کے طورپر انگریزوں کی عطاکردہ جاگیروں کے مالکان تھے اور ان کی عوام دشمنی اورکرپشن سب کے سامنے ہے۔ 1970ء کے عام انتخابات میں بنگالیوں کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کی عوامی لیگ کوبھاری اکثریت سے کامیابی ملی تھی لیکن شیخ مجیب الرحمان کی فتح کو قبول نہیں کیاگیا،انہیں اقتدار منتقل نہیں کیاگیا اور ذوالفقار علی بھٹو نے فوج کے جرنیلوں کے ساتھ مل کر ”اِدھرہم اُدھرتم“ کا نعرہ لگایااورسابقہ مشرقی پاکستان میں بنگالیوں کے خلاف فوج کشی کی گئی جس کے نتیجے میں ملک دولخت ہوگیا۔ ذوالفقاربھٹو جنرل ایوب خان کو ڈیڈی کہاکرتے تھے، وہ فوجی جرنیلوں کے ساتھ ساز باز کرکے حکومتوں میں آتے رہے،پاکستان کے عوام پر ظلم وبربریت کرتے رہے، ملک کو نقصان پہنچانے والے کوٹہ سسٹم، نیشنلائزیشن اسکیم جیسے اقدامات کرتے رہے لیکن اقتدار کیلئے فوج جرنیلوں سے ہاتھ ملانے کے باوجود بھٹو کاانجام کیاہوا؟قدرت کامکافات عمل دیکھئے کہ جس جنرل ضیاء الحق کے ساتھ ملکر بھٹو نے اپنے اقتدار کو مضبوط کیا اسی جنرل ضیا نے بھٹو کوپھانسی پر لٹکادیا۔  ذوالفقارعلی بھٹو کی صاحبزادی بے نظیربھٹو نے جلاوطنی گزاری، ان کے بھائی میرشاہنواز بھٹواور میرمرتضیٰ بھٹو بھی جلاوطن ہوئے لیکن ان کی جاگیردارانہ ذہنیت تبدیل نہ ہوئی،بینظیربھٹوکو اقتدارمیں آنے سے پہلے یہ شرط رکھنی چاہیے تھی کہ وہ اس وقت تک اقتدارمیں نہیں آئیں گی جب تک ان کے والد کو پھانسی دینے والے جرنیلوں کا احتساب نہیں کیاجاتا لیکن افسوس کہ اقتدارکی خاطر بے نظیربھٹو بھی فوجی جرنیلوں سے ڈکٹیشن لیتی رہیں، ان کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلتی رہیں اس کے باوجود انہی فوجی جرنیلوں نے بے نظیربھٹو کوقتل کردیا۔بے نظیربھٹو کی نرینہ اولاد بلاول زرداری نے بھی کبھی یہ نہیں کہاکہ جب تک ان کے نانا ذوالفقارعلی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش کرنے والے جرنیلوں کااحتساب نہیں ہوجاتا،وہ اقتدار کاحصہ نہیں بنیں گے اور اس مقصد کے لئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے لیکن ان جاگیرداروں کے ہاں نہ شرافت ہوتی ہے اورنہ اصول ہوتے ہیں، ان کامقصد صرف اقتدار اور شان وشوکت ہوتی ہے اور وہی بلاول زرداری نے کیا۔    سانحہ مشرقی پاکستان: پاکستان کے فوجی جرنیلوں کو سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق حاصل کرکے یہ عہد کرنا چاہیے تھا کہ اب وہ کبھی پاکستان کی سیاست میں بلواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت نہیں کریں گے اور اپنی غلطیوں کاازالہ کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسانہیں ہواکہ ایک لاکھ فوج نے بغیر لڑے ہتھیار ڈال دیے ہوں۔پاکستان کی فوج نے 1971ء میں   بھارتی فوج کے آگے ہتھیارڈالے، یہ سرینڈر فوج کے ماتھے پر کلنک کاٹیکہ تھااور فوج کو اس کا کفارہ ادا کرنا چاہیے تھا لیکن آج کیاہورہا ہے؟ فیلڈمارشل عاصم منیرصاحب کے نام!  میراسوال ہے کہ آپ کے دورمیں کیا تماشے ہورہے ہیں؟ کیا دھاندلیاں ہورہی ہیں؟ آپ حافظ قرآن ہیں کیا آپ کو قرآن مجیدمیں کوئی ایسی آیت نہیں ملی کہ مظلوموں پر ظلم نہ کرو؟آپ کو معلوم ہے کہ بلوچستان میں مظلوم بلوچوں، صوبہ خیبرپختونخوا میں پشتونوں اورکشمیرمیں کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟کشمیرکے حالات آپ کے سامنے ہیں، آپ کہاں کہاں اور کتنے لوگوں کو گولیاں ماریں گے؟فوجی جرنیلوں کی جانب سے بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہاہے کیا اس سے پاکستان کی سلامتی وبقاء ہوگی یا یہ عمل پاکستان کی تباہی وبربادی کاپیش خیمہ ثابت ہوتا؟ فیلڈمارشل صاحب میری بات لکھ کررکھ لیجئے، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آپ کو استعمال کررہے ہیں، کل جب پاکستان کی بقاء وسلامتی پرکوئی مشکل وقت آیا تو نہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کی مدد کریں گے اورنہ ہی امریکہ آپ کی مدد کیلئے آئے گا۔  بدقسمتی سے پاکستان ماضی میں بھی امریکہ اورمغربی قوتوں کے مفادات کے لئے استعمال ہوتارہااوراب بھی ہورہا ہے،پاکستان کی فوج نے امریکہ اور روس کی سرد جنگ کے دوران بلاوجہ ٹانگ اڑائی، افغان وار میں ملک کی فوج اورتمام وسائل کو امریکہ، برطانیہ اورمغربی ممالک کے مفادات کیلئے جھونک دیااورامریکی ڈالرز لیکر KPK میں جہادی مدرسے قائم کیے، طالبان بنائے لیکن آج اپنے ہی تشکیل کردہ طالبان کو دہشت گرد اور خوارج قراردیا جارہا ہے اوراپنی بنائی ہوئی افغان حکومت کو اپنا دشمن قراردیاجارہاہے۔پالیسی سازوں کویہ نہیں بھولناچاہیے کہ افغانستان کی طالبان حکومت اور روس کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوچکا ہے۔ پرامن سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کامقدمہ: پاکستان میں ظلم وجبر کاایسا نظام مسلط کردیا گیاہے کہ اب لوگ بند کمروں میں اپنی جماعت کا یوم تاسیس بھی نہیں مناسکتے،11، جون1978ء کو جامعہ کراچی میں مہاجرطلبہ کی تنظیم اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی گئی، 11، جون2026ء کو اے پی ایم ایس او کا 48 واں یوم تاسیس تھا، ہم نے تمام ساتھیوں کو ہدایت کردی تھی کہ کسی کھلی جگہ سڑک یا میدان میں یوم تاسیس کا کوئی پروگرام نہ رکھا جائے اورریاستی اداروں کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ ایم کیوایم کے کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیاہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب سے میرا سوال ہے کہ کیا بند کمروں میں یوم تاسیس منانا اور کیک کاٹنا بھی جرم بنادیاگیاہے؟پاکستان ٹائمزنیوز کے سینئر صحافی تحسین عباسی کے دفترمیں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب رکھی گئی جس میں سینئر وبزرگ وکیل ادریس علوی ایڈوکیٹ، محمدسلمان ایڈوکیٹ،صحافی تحسین عباسی، ان کے 15 سالہ صاحبزادے حسین علی سمیت 11 کارکنان وہمدرد شریک تھے، پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترمیں چھاپہ ماراگیا اور تمام افراد کو گرفتارکر لیاگیا اور پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکو seal کردیاگیا۔ آج جب ان گرفتارشدگان کی ضمانت کیلئے ایم کیوایم کے وکلاء جج میر ساغرجان ابڑو کی عدالت میں پہنچے تو تفتیشی افسر نے ان گرفتارشدگان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ 7 ATAلگادی اوریہ کیس انسداددہشت گردی کی عدالت بھیج دیا۔ میرا فیلڈ مارشل عاصم منیرصاحب سے سوال ہے کہ بند کمرے اور چاردیواری کے اندر کیک کاٹنا کیا دہشت گردی ہے؟یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ گرفتارشدگان تحسین عباسی، ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ،، محمد ناصر، عمر ملک، مرزا وسیم، آفاق عالم، سید حمید پاشا، تسلیم شیخ، محمد حارث اور 15سالہ کم عمر حسین علی کوکراچی سینٹرل جیل میں عادی مجرموں کی بیرکوں میں رکھاگیاہے جبکہ یہ تمام افراد تعلیم یافتہ، وکلاء اور سیاسی قیدی ہیں لیکن انہیں سیاسی قیدیوں کی بیرکوں میں منتقل نہیں کیاگیا۔ وکلاء برادری اور کراچی بار ایسوسی ایشن سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا سینئر اوربزرگ وکلاء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کریں۔ فیلڈ مارشل صاحب امریکہ اورایران میں صلح ضرورکرائیں لیکن اپنے ملک میں مصالحت کیوں نہیں کرتے؟ آپ بلوچوں، پشتونوں، کشمیریوں، مہاجروں اوردیگرمظلوموں سے مصالحت اور مفاہمت کیوں نہیں کرتے؟ خدارا کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں، بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دیں، KPK میں ڈرون حملے بند کرائیں اورمہاجروں پر ظلم وستم کاسلسلہ بند کرائیں۔ ہمسایہ ممالک سے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات قائم کریں کیونکہ گولہ باردو سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ پالیسی سازوں کوچاہیے کہ وہ امریکہ کی صورتحال سے سبق حاصل کریں، امریکہ کوبھی بہت زعم تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایران پر حملہ کرکے 24 گھنٹے میں ایران کو ہتھیار ڈالنے پرمجبور کردے گا لیکن دنیا نے دیکھا کہ کئی دہائیوں سے معاشی پابندیوں کا نشانہ بننے والے ایران نے سپرطاقت امریکہ کے سامنے کھڑے ہوکر اور جرات و ہمت سے اس کاسامنا کرکے امریکہ کا غرور خاک میں ملادیا۔ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ ایم کیوایم،پی ٹی آئی اورکشمیری کارکنوں کو رہا کریں اور ملک میں سیاسی مفاہمت کاآغاز کریں۔ ایم کیوایم کے کارکنوں پر دہشت گردی کامقدمہ فی الفورختم کیا جائے اور پرامن سیاسی کارکنوں پردہشت گردی کامقدمہ قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،نثاراحمد پنہور، ان کے صاحبزادے محسن پنہور، پریس فوٹو گرافر فیصل مجیب سمیت کراچی اورحیدرآبادکے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایاجائے اور تمام گرفتارشدگان کورہا کیاجائے۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر416ویں فکری نشست سے خطاب 15، جون2026ء

6/16/2026 1:02:27 PM