Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ کے ارکان کا اہم اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا


ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ کے ارکان کا اہم اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا
 Posted on: 12/6/2013
ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ کے ارکان کا اہم اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا
اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر جاری سازشوں، ملک خصوصاً کراچی کی صورتحال،فرقہ وارانہ قتل و غارتگری اور دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا
حق پرستی کی تحریک کو جتنا بھی دبایا گیا ہے وہ ملک گیر سطح پر پھیل کر متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں سامنے آئی، خالد مقبول صدیقی 
کراچی ۔۔۔6، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان کا اہم اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کیا اور ملکی وبین الاقوامی صورتحال، کراچی کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال، فرقہ وارانہ قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے واقعات سمیت ایم کیوایم کیخلاف ملکی و بین الاقوامی سطح پرجاری سازشوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سید حیدرعباس رضوی، سید امین الحق، واسع جلیل، عامر خان ،خالد سلطان،احمد سلیم صدیقی، عادل خان، اسلم آفریدی اور گلفرازخان خٹک نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی عملی جدوجہدکوروکنے کیلئے ملکی وبین الاقوامی سطح پرگھناؤنی سازشوں کاسلسلہ جاری ہے،1992ء کے فوجی آپریشن کے ذریعے بھی ایم کیوایم کی جدوجہدکوروکنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ظالم قوتیںیہ بھول گئی تھیں کہ حق پرستی کی جدوجہد کو جتنا دبانے کی کوشش کی جائیگی وہ اتنی ہی پھیلے گی اور92ء میں بھی یہی ہوا،ایم کیوایم ختم ہونے کے بجائے متحدہ قومی موومنٹ بن کر ملک گیر سطح پراجاگر ہوئی اور آج نہ صرف پاکستان بھربلکہ دنیاکے پانچوں برِاعظموں میں ایم کیوایم پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جوملکی و بین الا قوامی سطح پر سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کررہی ہے اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورتحال سے نہ صرف کارکنان بلکہ ملک بھرکے عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے، آج بھی ایم کیو ایم کو بین الاقوامی سطح پر کی جانیوالی سازشوں کا سامنا ہے کیونکہ ایم کیوایم ان بین الاقوامی قوتوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ قوتیں ایک بار پھر ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت ایم کیو ایم کے خلاف جاری سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ہے اور قائد تحریک الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کوزیادہ سے زیادہ لوگ تک پہنچانے کا ہے لہٰذا ایم کیوایم کے تمام کارکنان ہمت وجرات کامظاہرہ کریں اورحالات کاسامناکرنے کیلئے خودکوذہنی وجسمانی طورپر تیار رکھیں ۔اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں اورہرطرح کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا عزم دہرایا

9/28/2024 8:22:41 AM