Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی کی جانب سے ملک دشمن دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کی روش برقرار رکھنا کھلی ملک دشمنی ہے، سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم


جماعت اسلامی کی جانب سے ملک دشمن دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کی روش برقرار رکھنا کھلی ملک دشمنی ہے، سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/6/2013
جماعت اسلامی کی جانب سے ملک دشمن دہشت گردوں کو شہید قرار دینے کی روش برقرار رکھنا کھلی ملک دشمنی ہے، سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم 
ملک میں اسلام، جہاد اور فرقہ واریت کے نام پر دہشت گرد کی اصل جڑ جماعت اسلامی ہی ہے، انچارج و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی 
جب تک جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک کو دہشت گردی اور بم دھماکوں کے عفریت سے نجات کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، سندھ تنظیمی کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔6، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے ملک کو غیر مستحکم کرنے اور ہزاروں عوام سمیت فوجی افسران اور جوانوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو ’’شہید ‘‘ قرار دینے کی روش برقرار رکھنا کھلی ملک دشمنی ہے اور ملک کے آئین و قانون کے تحت جماعت اسلامی اور اس کے رہنماؤں پر اب تک پابندی عائد نہ کئے جانے کا بزدلانہ عمل ملک کے شہداء کے لہو کی توہین کے مترادف ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں نے ملک میں کھلی دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے اور دنیا جانتی ہے کہ ان دہشت گردوں نے پاک فوج سمیت ہزاروں معصوم عوام کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ہے اور آج جماعت اسلامی سفاک دہشت گردوں کی حمایت ، مدد اور تعاون میں جس طرح سے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اس سے ہر با شعور شخص یہ اندازہ لگا جاسکتا ہے ملک میں اسلام ، جہاد اور فرقہ واریت کے نام پر دہشت گرد ی کی اصل جڑ جماعت اسلامی ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے حکیم محسود اور اور پھرفرید پراچہ نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دئے کر حب الوطنی کے تقاضوں کو دہشت گردوں کی اندھی حمایت کی بھینٹ چڑھا دیاہے اور ثابت کردیا ہے کہ جماعت سالامی ملک دشمن قوتوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہمنوائی میں حب الوطنی کے تقاضوں فراموش کرچکی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان مارے گئے اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ اور طالبان کے نامی گرامی دہشت گرد گرفتار ہوئے جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہے لیکن ان تمام حقائق اور ثبوت و شواہد کے باوجود جماعت اسلامی پر پابندی عائد نہ کرنا ملک بھر کے محب وطن عوام اور شہداء کے لواحقین کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی اور اس کے رہنماؤں کے دہشت گرد تنظیموں سے کھلے روابط اور ان کاساتھ دیئے جانے پر فی الفور پابندی عائدکی جائے اور جب تک جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک کو دہشت گردی اور بم دھماکوں کے عفریت سے نجات کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

9/28/2024 8:23:25 AM