Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیلڈ مارشل عاصم منیر خدارا آپ اپنے ملک میں بھی مفاہمت اورمصالحت کا راستہ اختیار کریں۔ الطاف حسین


 فیلڈ مارشل عاصم منیر خدارا آپ اپنے ملک میں بھی مفاہمت اورمصالحت کا راستہ اختیار کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/26/2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر خدارا آپ اپنے ملک میں بھی مفاہمت اورمصالحت کا راستہ اختیار کریں۔ الطاف حسین

28فروری 2026ء کوامریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجوازاوربلااشتعال بمباری اور بلااشتعال جنگ چھیڑ نے کے بعد امریکہ اوراسرائیل سمجھ رہے تھے کہ ایران 24گھنٹوں میں فتح ہوجائے گا لیکن 28 فروری سے مئی کامہینہ بھی اختتام پرہے لیکن امریکہ اوراسرائیل تمام ترحملوں اور بماریوں کے باوجود ایران کوفتح نہیں کرسکے اورگزشتہ ایک ماہ سے دونوں میں مذاکرات جاری ہیں اور پاکستان ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف،مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مار شل عاصم منیرگزشتہ کئی دنوں سے امریکہ ایران کے درمیان جنگ بندکرانے اوردونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کرانے کی جو بھرپورکوششیں کررہے ہیں ا نہیں ہرجگہ سراہا جارہا ہے، مجھے بھی خوشی ہے کہ ان کوششوں کی بدولت پاکستان کا نام بلند ہورہا کیونکہ جنگوں کے نتیجے میں انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور تباہی وبربادی ہوتی ہے۔
 وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیردوسرے ملکوں کے درمیان توجنگ بند کرانے اور مصالحت کے لئے بھاگ دوڑ اوربات چیت کررہے ہیں لیکن ہمارے مذہب کی تعلیمات اوررسول اکرم  ﷺ کا درس ہے کہ امن،مصالحت اورانصاف دینے کاعمل اپنے گھرسے شروع کریں۔ وزیراعظم شہبازشریف اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیرامریکہ ایران کے درمیان تو جنگ بند کرانے اورمصالحت کے لئے کوششیں کررہے ہیں لیکن کیااس وقت اپنے ملک میں مصالحت اورثالثی کی ضرورت نہیں ہے؟ پاکستان میں گزشتہ دس سالوں سے ملک کی بڑی جماعت ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے، ایم کیوایم پر پابندی ہے،الطاف حسین کے گھر پر تالا لگادیا گیا، پھراسے آگ لگا کر بلڈوزکردیا گیا، اس کے تمام دفاتر اورسیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر پابندی ہے، تحریک انصاف زیرعتاب ہے، عمران خان اوران کے ساتھی تین سالوں سے جیل میں قید ہیں، آخر عمران خان سے مصالحت اورصلح جوئی کی بات کیوں نہیں کی جاتی؟ الطاف حسین سے صلح جوئی کی بات کیوں نہیں کی جاتی؟میں جنگ بند کرانے کے سلسلے میں وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتا ہوں لیکن میں ان سے کہتاہوں کہ وہ اپنے ملک میں بھی ثالثی، مصالحت اوربات چیت کی کوششیں کریں، کشیدگی ختم کریں، جوسیاسی قائدین اور ایم کیوایم اورپی ٹی آئی کے سیاسی کارکنان جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں، انہیں رہا کریں۔ آپ ملک سے باہر توثالثی کررہے ہیں لیکن اپنے ملک میں سیاسی مخالفین پر جبر کررہے ہیں، ان کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پرپابندی اورزبانوں پر تالے ڈالے ہوئے ہیں، حتیٰ کہ وہ پاکستانی شہری جو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اوردیگرمغربی ممالک میں ر ہتے ہیں، جو بڑی مقدارمیں زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، لیکن جب وہ پاکستان میں جاری سیا سی انتقام اور جبروستم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں توسیکوریٹی فورسز کی جانب سے پاکستان میں ان کے گھروں پر چھاپے مارکران کے اہل خانہ کوبھی جبروتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور فوج کے تمام جرنیلوں سے گزارش کرتاہوں کہ خدارا آپ اپنے ملک میں بھی مفاہمت اورمصالحت کاراستہ اختیار کریں، سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، تمام قوموں کوان کاحق دیں، جب امریکہ، برطانیہ یامغربی ممالک میں لوگوں کوپرامن احتجاج کا حق ہے تو آپ اپنے ملک میں عوام سے احتجاج کاآئینی وقانونی حق کیوں چھین رہے ہیں؟ ہمارے ملک کا نام ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے تو خدارا اس کے معنے کوحقیقی روپ دیجئے،لوگوں کی شکایات اور مطالبات پرتوجہ دیں، ان کی شکایات کاازالہ کریں۔ فارم 47کے تحت وجود میں آنے والی جعلی اورجھوٹی حکومت اور ٹاؤٹ قسم کے لوگوں کے ذریعے حکومت تو چل سکتی ہے لیکن اس سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے، جب تک لوگوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھاجائے گااس وقت تک لوگوں کے دل نہیں جیتے جاسکتے اورجب تک دل نہیں جیتے جائیں گے اس وقت تک لوگوں کے دلوں میں حکمرانوں کیلئے پیاراوراحترام کے جذبات پیدا نہیں ہوسکتے۔
الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 407  ویں فکری نشست سے خطاب
25مئی 2026ء



5/26/2026 5:53:50 PM