Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیلسن مینڈیلا کے انتقال سے پوری دنیا ایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ہے ۔ الطاف حسین


نیلسن مینڈیلا کے انتقال سے پوری دنیا ایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/6/2013
نیلسن مینڈیلا کے انتقال سے پوری دنیا ایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ہے ۔ الطاف حسین
نیلسن مینڈیلا کاانتقال کسی سانحہ سے کم نہیں ، نیلسن مینڈیلا کے تمام چاہنے والوں خصوصاًجنوبی افریقہ کے عوام کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔الطاف حسین
نیلسن مینڈیلا بلاشبہ ایک عظیم رہنماتھے جنہوں نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خاتمہ اور سیاہ فام افریقی عوام کوان کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے ایک طویل جدوجہدکی
نیلسن مینڈیلا نے 27سال تک قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے مشن ومقصد سے دستبردارنہیں ہوئے
نیلسن مینڈیلا کی جدوجہد اپنے حقوق اور باعزت زندگی کے حصول اور ہر طرح کے امتیازات کیخلاف جدوجہدکرنے والوں کیلئے مشعل راہ
ہے

لندن ۔۔۔5 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے افریقن نیشنل کانگریس کے بانی، ساؤتھ افریقہ کے سابق صدر اورعظیم رہنما نیلسن مینڈیلا کے انتقال پر دلی صدمے اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ یہ خبرکسی سانحہ سے کم نہیں اوراس پر میں نیلسن مینڈیلا کے تمام چاہنے والوں خصوصاً جنوبی افریقہ کے عوام کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔جناب الطاف حسین نے اپنے بیان میں عظیم رہنماکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیلسن مینڈیلا بلاشبہ ایک عظیم رہنماتھے جنہوں نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خاتمہ اور برسوں سے غلامی کی زندگی بسرکرنے والے سیاہ فام افریقی عوام کوان کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے ایک طویل جدوجہدکی۔ اس جدوجہد کے دوران انہوں نے 27سال تک ثابت قدمی کے ساتھ قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے مشن ومقصد سے دستبردارنہیں ہوئے۔ بالآخر ایک طویل اورصبر آزما جدوجہد اوربیش بہاقربانیاں دینے کے بعد نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خاتمے اور محروم سیاہ فام عوام کوانکے حقوق دلانے میں کامیابی سے ہمکنارہوئے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ نیلسن مینڈیلا کے انتقال سے جنوبی افریقہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ہے ۔ انکے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر صدمہ پہنچاہے اور آج صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے حق پرست عوام رنج وغم میں مبتلاہیں۔ نیلسن مینڈیلا کی جدوجہد اپنے حقوق اور باعزت زندگی کے حصول اور ہر طرح کے امتیازات کے خلاف جدوجہدکرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔

9/28/2024 8:22:49 AM