Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضلع نوابشاہ و ضلع ٹنڈوالہیار کی غیر آئینی و غیر قانونی حد بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی دائر کردہ آئینی پٹیشنز کی سماعت


 Posted on: 12/5/2013
ضلع نوابشاہ و ضلع ٹنڈوالہیار کی غیر آئینی و غیر قانونی حد بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی دائر کردہ آئینی پٹیشنز کی سماعت
فاضل عدلیہ کا الیکشن ٹریبونل اور کمشنرز کو تمام پٹیشنز میں داخل اعتراضات کو سن کر ایک ہفتے میں فیصلہ دینے کا حکم
کراچی :۔۔۔۔5دسمبر 2013ء 
ضلع نوابشاہ ضلع ٹنڈوالہیار کی غیرآئینی و غیر قانونی حد بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دائر کردہ آئینی پٹیشنز کی سماعت کے دوران فاضل عدلیہ کا الیکشن ٹریبونل اور کمشنرز کو تمام پٹیشنز میں داخل اعتراضات کو سن کر ایک ہفتے میں فیصلہ دینے کا حکم جاری۔ ضلع نوابشاہ اور ٹنڈوالہیار کی غیر قانونی حد بندیوں کے خلاف عبدالرشید بھیا، راؤ عبدالسمیع، فاروق قریشی اور حق نواز قائمخانی کی جانب سے بیرسٹر یاور فاروقی نے درخواست دائر کی۔ دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین و قانون کی رو سے جب بھی کسی علاقے کو کسی دوسرے علاقے میں شامل کیا جائے گا تو اس عمل کو باقاعدہ طور پر مشتہر کی جائے گا اور عوام الناس سے اس کے اعتراضات کے افسر برائے حد بندی کو سننے پڑیں گے اور اس کے مطابق فیصلہ دینا ہوگا۔ درخواست گزاروں کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی حکمران جماعت ایسے غیر قانونی و غیر آئینی عمل کو اپنا کر اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ عمل 2013 کے بلدیاتی ایکٹ کی صریحاً کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ دریں اثناء فاضل عدالت نے متعلقہ حکام کو 7 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک کیلیے ملتوی کردی ہے۔

9/28/2024 8:21:26 AM