Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایک اہم صوبائی وزیر کی رہائشگاہ کے باہر پرامن احتجاج کرنیوالے معذور افراد کو پولیس تشدد اور انہیں دھکے دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 12/5/2013
حیدرآباد میں ایک اہم صوبائی وزیر کی رہائشگاہ کے باہر پرامن احتجاج کرنیوالے معذور افراد کو پولیس تشدد اور انہیں دھکے دینے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
معذور افراد پر پولیس گردی آئین و قانون اور انسانیت کے منافی ہے، رابطہ کمیٹی 
پرامن احتجاج کرنیوالے معذور افراد کے احتجاج کو پولیس گردی کے ذریعے دبانے کا عمل جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاسی ہے
معذور افراد پر پولیس اہلکاروں کے تشدد اور انہیں دھکے دینے کا نوٹس لیا جائے اور معذوروں کو ان کا جائز حق دیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔۔5دسمبر 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادمیں ایک اہم صوبائی وزیرکی رہائشگاہ کے باہرپرامن احتجاج کرنے والے معذور افراد کو پولیس کی جانب سے دھکے دینے اوران کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس عمل کوآئین وقانون اور انسانیت کے منافی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی وقانونی حق ہے اور معذورافراد نہ صرف انسان بلکہ پاکستانی بھی ہیں جن کے ساتھ اس قسم کاسلوک انسانیت کی توہین کے مترادف ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہونا تویہ چاہیے تھا کہ معذور افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے اور ان کے مسائل کوسن کر حل کرنے کی تما م تر کو شیش کی جا تی لیکن انہوں نے پرامن معذورافراد کو پولیس گردی کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جوان کی جاگیردارانہ ذہنیت کی عکاس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے معذورافرادسے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ پولیس تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پرامن معذور افراد پر تشدد اور انہیں دھکے دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور معذور افراد کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ 

9/28/2024 8:20:37 AM