Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کروا کر ایوانوں میں بھیجا، محمد اسلم آفریدی


 Posted on: 12/5/2013
متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کروا کر ایوانوں میں بھیجا، محمد اسلم آفریدی
متحدہ قومی موومنٹ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے نوجوان کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر الطاف حسین کی حق پرستی کی شمع کو روشن رکھا
بلوچستان کے عوام ترقی و خوشحالی کیلئے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، محمد اسلم آفریدی کی اپیل 
تمام مکاتب فکر کے نوجوان سماجی کارکن اور طالب علم آگے آئیں اور قائد تحریک الطاف حسین کی سرپرستی میں حق پرستی کا راستہ اپنائیں
یوسف شاہوانی، ارباب عبد الغنی، ندیم احمد شیخ، سید سلیم اختر ایڈووکیٹ اور پیر جان سمالانی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب
کوئٹہ :۔۔۔5دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمداسلم آفریدی نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔ انہوں نے بلوچستان کے تمام مکاتب فکر کے نوجوانوں سماجی کارکنوں اور طالبعلموں کودعوت دی کہ وہ آگے آئیں اورقائد تحریک الطاف حسین کی سرپرستی میں حق پرستی کا راستہ اپنائیں اورعوام میں ووٹ کی طاقت اجاگر کرکے ملک خصوصاً بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ اپیل انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی،صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے جوائنٹ انچارج ارباب عبدالغنی کاسی،رکن صوبائی کمیٹی ندیم احمد شیخ، رکن سینٹرل ایگزیکٹوکونسل سیدسلیم اخترایڈووکیٹ،کوئٹہ زون کے انچارج پیرجان سمالانی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کی۔ محمد اسلم آفریدی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکومنتخب کرواکرایوانوں میں بھیجااورآج اللہ کے فضل کرم سے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جماعت بلوچستان کے سنگ لاخ پہاڑوں اورشہروں میں موجودہے جس کاواضح ثبوت آنیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کوئٹہ ،نصیرآباد،ڈیرہ بگٹی ودیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے تحریکی کارکن امیدواروں کی موجودگی اورکئی علاقوں میں بلامقابلہ منتخب ہونیوالے حق پرست امیدواران سے ملتاہے جس سے نصیرآباد ، جعفر آباد ، ڈیرہ بگٹی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے بیشمارنوجوان کارکنان نے اپنی جانوں کانظرانہ دیکر قائدتحریک الطاف حسین کی روشن کردہ اس شمع کو بے پناہ مشکل حالات میں بھی روشن رکھاہے۔انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس میں موجودرکن رابطہ کمیٹی وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے قائدتحریک الطاف حسین نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کومنتخب کروا کر فلسفہ محبتِ اورقول وفعل کاعملی ثبوت دیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحدجماعت ہے جوخدمت برائے سیاست پر یقین رکھتی ہے اوربلوچستان میںآنے والی قدرتی آفات چاہے وہ زیارت میں آنے والے زلزلے ہویا آواران میں آنیوالے حالیہ ہولناک زلزلہ ہو،ایم کیوایم نے بلا امتیاز رنگ ونسل متاثرین کی مددکی اورخدمت خلق کی مثالیں قائم کیں۔انہوں نے بلوچستان سے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے حق پرست امیدواروں کے نام بتائے اورکہاکہ شہزادخان عمرانی،حلقہ6سکندرآبادنصیرآباد،خالدرشیدوارڈنمبر2صحب پور،عبدالرؤف تحصیل سوئی ڈیرہ بگٹی، محمدیوسف حلقہ 2 تحصیل سوئی ڈیرہ بگٹی،بختیار احمد وارڈ7 یونین کونسل سکندرآباد نصیرآباد، محمد میٹھل وارڈ4یونین کونسل شہزاد خان نصیرآباد، کوئٹہ سے بلامقابلہ منتخب ہونیوالے امیدواران کے نام محمداسلم شاہوانی حلقہ60کیچی بیگ سریاب کوئٹہ،عبدالحکیم یونین کونسل2 وارڈنمبر3کلی خلی کوئٹہ، عبدالستاریونین کونسل کلی شاہنوازسریاب کوئٹہ،نعمت اللہ ہزارہ حلقہ 59کوئٹہ، سلیم شہزادوارڈنمبر22ٹین ٹاؤن کانسی روڈکوئٹہ،ملک عمران اللہ خان کاکڑحلقہ61کچلاک،محمدحسن مینگل یونین کونسل حلقہ59کوئٹہ، محمد رسول بخش رند وارڈنمبر 24ترین روڈ کوئٹہ اورخدائیداد شاہوانی میاں غنڈی شادیزئی سریاب کوئٹہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

9/28/2024 8:22:58 AM