Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرید پراچہ نے ہزاروں معصوم و بے گناہ انسانوں کے قاتل کو شہید قرار دیکر انسانیت کی توہین کی ہے، ایم کیوایم شعبہ خواتین


 Posted on: 12/5/2013
فرید پراچہ نے ہزاروں معصوم و بے گناہ انسانوں کے قاتل کو شہید قرار دیکر انسانیت کی توہین کی ہے، ایم کیوایم شعبہ خواتین
جماعت اسلامی کی ملک دشمن پالیسیوں اور سیاہ کرتوتوں سے پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کا بچہ بچہ اچھی طرح واقف ہے
قیامِ پاکستان کی سب سے بڑی مخالف جماعت اسلامی آج بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہے
جماعت اسلامی کے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے دیرینہ رابطے ہیں جس کا ثبوت ان کے رہنماؤں کے بیانات ہیں
جماعت اسلامی کی ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور پاکستان میں جماعت اسلامی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، شعبہ خواتین کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔5دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین نے بین الاقوامی دہشت گردتنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کوجماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرید پراچہ کی جانب سے شہید قرار دینے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ فریدپراچہ نے ہزاروں معصوم وبے گناہ انسانوں کے قاتل کو شہید قرار دیکر انسانیت کی توہین کی ہے جس نے پاکستانی قوم کا سرشرم سے جھکادیا ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں شعبہ خواتین نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ملک دشمنی ، منافقانہ سیاست ،دوغلی پالیسیوں اورسیاہ کرتوتوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان اوربنگلہ دیش کا بچہ بچہ اچھی طرح واقف ہے اوریہی وجہ ہے کہ ان ممالک نے جماعت اسلامی پراعلانیہ پابندی عائدکررکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کی سب سے بڑی مخالفت کرنے والی جماعت اسلامی آج بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے نہ صرف رابطے ہیں بلکہ اس جماعت کے کارکنان بھی ان دہشت گردوں کیساتھ ملکراندرون وبیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں جس کاثبوت جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ کے نامی گرامی دہشت گردوں کی گرفتاریاں اور ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی اوراس کی بغل بچہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے سرگرم کارکنان کی ہلاکت کے واقعات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے سربراہ منورحسن کی جانب سے حکیم اللہ محسود کوشہید قرار دینے کے بعدفریدپراچہ کی جانب سے اسامہ بن لادن کوشہیدقراردینے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اوراب واضح ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی بین الاقوامی دہشت گرد جماعت ہے جوملک دشمن سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے اوپراسلام کا چہرہ چڑھانے والی جماعت اسلامی کا اصل کردار اب پوری قوم کے سامنے ہے اور قوم خود دیکھ رہی ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والی مسلح افواج کی قربانیوں پر تو سوال اٹھارہی ہے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے جبکہ پاکستان کے خلاف برسر پیکار اور پاکستان کی مسلح افواج کے جرنیلوں، دیگرافسروں، جوانوں اور ہزاروں پاکستانیوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو شہید قراردے رہی ہے۔شعبہ خواتین نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹر ی جنرل فریدپراچہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر قوم سے معافی مانگے۔ انہوں نے ارباب اختیار و اقتدارسے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی کی ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور پاکستان میں جماعت اسلامی پرمکمل پابندی عائدکی جائے۔

9/28/2024 8:20:36 AM