ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔ 05 دسمبر ، 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ا یم کے مرکز ’’نا ئن زیرو‘‘ کے پڑوسی احمد علی شاہ،پنجا ب زون ضلع لا ہور کے کارکن ڈاکٹر محمد سعید انور کی والدہ خدیجہ بیگم اور ایم کیو ایم ٹنڈ ولہیار زون یونٹ 3-Aکے کارکن حق نواز قا ئم خانی کی خو شدامن ہدایت بانوکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحو مین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)