Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معذور لوگوں کی زندگی معذوری نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے، الطاف حسین


معذور لوگوں کی زندگی معذوری نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/4/2013
معذور لوگوں کی زندگی معذوری نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے، الطاف حسین
معذور افراد ان لوگوں کے مقابلے میں کروڑہا درجہ بہتر ہیں جو مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے بجائے بھیک اور خیرات مانگنے کو ترجیح دیتے ہیں
معذور افراد لوگوں کو جینے کی امنگ دینے کا سبب ہیں، مایوسیوں کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہیں
سرکاری و نیم سرکاری ملازمتوں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں معذور افراد کا کوٹہ مختص کیا جائے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں باعزت حصہ دیا جائے
ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی سینیٹ، قومی اور سندھ اسمبلی میں فوری طور پر ایسے قوانین متعارف کرائیں جن کے تحت معذور افراد کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حصہ دینے کا پابند بنایا جاسکے
معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ایم کیوایم کے معذور افراد کے شعبے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔4 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ معذورلوگوں کی زندگی معذوری نہیں بلکہ ایک چیلنج ہے ، جو لوگ معذور ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلے میں کروڑہا درجہ بہترہیں جوکسی معذوری یازندگی کی دیگرمشکلوں اورالجھنوں کے سبب تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اوران مشکلات کامردانہ وار مقابلہ کرنے کے بجائے بھیک اورخیرات مانگنے کو ترجیح دیتے ہیں۔جناب الطا ف حسین نے ان خیالات کااظہارآج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرمعذورافرادکے عالمی دن کی مناسبت سے ایم کیوایم کے معذورافراد کے شعبے ’’پرسنز ود ڈس ایبلٹی ونگ‘‘ ( Persons with Disability Wing ) کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وفاقی اورتمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ونیم سرکاری ملازمتوں اورسرکاری تعلیمی اداروں میں معذور افراد کاکوٹہ مختص کیاجائے اورانہیں زندگی کے تمام شعبوں میں باعزت حصہ دیاجائے۔جناب الطاف حسین نے خصوصی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوقدرت نے ایک بہت بڑے امتحان کے ساتھ پیداکرکے بھیجاہے۔جب اللہ تعالیٰ انسان کو پیدا کرتا ہے اوراس دنیامیں بھیجتا ہے توساتھ ہی وہ اسے زندگی کی آخری سانس تک زندگی کے مختلف ادوار میں امتحانات سے گزارتاہے ۔ ایسے افرادچونکہ کسی بھی قسم کی معذوری کاشکارنہیں ہوتے ہیں۔ لہٰذا انہیں ان مسائل اورمشکلات کاسامنا نہیں کرناپڑتا جس کاسامنا کسی معذور شخص کوکرناپڑتاہے یا معذورافرادکوبڑے بڑے امتحانات سے گزرناپڑتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شائد کچھ لوگ معذور افراد کی معذوری کوکسی اورنقطہء نگاہ سے دیکھتے ہوں لیکن میں اسے کسی اورنقطہء نگاہ سے دیکھتاہوں۔ میں سمجھتاہوں کہ اللہ تعالیٰ جسے زیادہ پسندکرتاہے اسے ہی آزمائشوں اورامتحانات میں ڈالتاہے اورجوافراد پیداہی کسی معذور ی کے ساتھ ہوتے ہیں وہ زندگی کی ابتداء ہی سے آزمائشوں امتحانات کاسامنا کرتے ہیں جواس بات کاثبوت ہے کہ وہ اللہ کے سب سے زیادہ پسندیدہ بندے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے شرکاء کومخاطب کرکے کہاکہ میں آپ کوآپ کی بہادری ، استقامت، حوصلہ اورہمت پرزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں کیونکہ آپ ان لوگوں کے مقابلے میں زندگی کے تمام چیلنجزکامقابلہ کرتے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے کسی بھی معذوری کے بغیر پیداکیاہے۔اگرکوئی نارمل انسان چاول کی ایک بوری اٹھاتاہے توآپ دس بوریوں کے مساوی بوجھ اٹھاتے ہیں آپ اپنی معذوری کو ایک چیلنج سمجھ کردنیامیں باعزت طریقے سے جینے کاجومظاہرہ کرتے ہیں اس پر �آپ کوجس قدر خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں آپ جوجوہردکھاتے ہیں انہیں دیکھ کردوسروں کونہ صرف جینے کاحوصلہ ملتاہے بلکہ آگے بڑھنے کی ہمت بھی ملتی ہے۔ جولوگ معذور نہیں ہیں وہ آپ کو دیکھ کریہ سوچتے ہیں کہ انہیں توکوئی معذوری نہیں ہے ۔اسلئے انہیں تواورآگے بڑھ کرمحنت کرنی چاہیے۔جناب الطاف حسین نے معذور افرادکوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں، آپ لوگوں کو جینے کی امنگ دینے کاسبب ہیں، مایوسیوں میں روشنی کی کرن ہیں۔ آپ امید ہیں اوران لوگوں سے کہیں زیادہ بہادر اورجراتمند ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے صحت سمیت زندگی کی تمام نعمتوں کے ساتھ پیدا کیاہے۔ آپ ان لوگوں کے مقابلے میں کروڑہا درجہ بہترہیں جو کسی معذوری یازندگی کی دیگرمشکلوں اورالجھنوں کے سبب تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اوران مشکلات کامردانہ وار مقابلہ کرنے کے بجائے بھیک اورخیرات مانگنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب میں پاکستان میں تھاتوباقاعدگی کے ساتھ معذورافراد کے سینٹرز کادورہ کرتاتھا اوراکثر اس بات پر حیران ہوتاتھاکہ جب وہ لوگ مجھ سے لپٹ کر اپنی محبت کااظہار کرتے تھے جو بصارت،سماعت اورگویائی سے محروم ہوتے تھے۔ میں حیران ہوتاتھاکہ ان میں سے کچھ لوگ تومجھے دیکھ بھی نہیں سکتے تھے یاسن بھی نہیں سکتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کوسچ کوپہچاننے کی جوطاقت عطاکی ہے ایسی طاقت اور ہمت توبہت سے آنکھوں اورسماعت گویائی والوں کو بھی شاید عطانہیں کی ہے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوہدایت کی کہ وہ جس معذورکودیکھیں اس سے پیار ومحبت کابرتاؤ کریں۔میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے کہتاہوں کہ جن کی آنکھیں نہیں ہیں آپ انکی آنکھیں بن جائیں، جن کی سماعت نہیں انکی سماعت بن جائیں، جن کے پاس قوت گویائی نہیں ان کی گویائی بن جائین اورجن کے ہاتھ پاؤں نہیں ہیں ان کے ہاتھ پاؤں بن جائیں۔مجھے یقین ہے کہ معذورافراد کے ساتھ آپ کا یہ تعاون قیامت کے روز آپ کی بخشش اورنجات کاذریعہ بن سکتاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہی ہماراخالق ہے۔ اگر وہ کسی کومعذوری کے ساتھ پیداکرتاہے تو اس میں اللہ ہی کی کوئی مصلحت اورحکمت پوشیدہ ہوتی ہے چنانچہ جولوگ معذور افرادکا مذاق اڑاتے ہیں وہ استغفراللہ ، نعوذبااللہ، اللہ تعالیٰ کی حکمت کا مذاق اڑاتے ہیں ۔ میں مذاق اڑانے والوں سے کہتاہوں کہ اپنے عمل پر اللہ کے حضور صدقِ دل سے گڑ گڑاکرمعافی مانگیں، معذوروں سے پیارکریں ، اگرآپ ان سے پیار کریں گے تواللہ آپ سے پیار کرے گا اورآپ کی جائز دلی مرادیں پوری کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت اللہ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت ہے اور معذور افرادکی خدمت عبادت سے کم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان ان گنت اندرونی وبیرونی خطرات و چیلنجز میں گھراہواہے لیکن میں یقین کے ساتھ کہتاہوں کہ اگرپاکستانی عوام صرف چالیس روز تک مکمل بے غرضی کے ساتھ معذورافراد کی خدمت کرلیں تواللہ پاکستان پر ایسی نعمتیں ناز ل کرے گا کہ پاکستان تمام مشکلات سے نکل جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ معذورافراد کوزندگی کے تمام شعبوں میں سہولیات فراہم کی جائیں، معذورافرادکیلئے پارکنگ میں جگہ مخصوص کی جائے، ریلوے ،جہازوں اوربسوں میں جگہیں مخصوص کی جائیں،انہیں رعایتیں دی جائیں،انہیں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات اورقانون سازی کی جائے اورمعذورافرادکوکسی بھی طرح کم تر نہ سمجھاجائے۔انہوں نے وفاقی اورتمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ونیم سرکاری ملازمتوں اورسرکاری تعلیمی اداروں میں معذور افراد کاکوٹہ مختص کیاجائے اورانہیں زندگی کے تمام شعبوں میں باعزت حصہ دیاجائے۔ معذورافراد کوزندگی کے تمام شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اورقانون سازی کی جائے اورمعذورافرادکوکسی بھی طرح کم تر نہ سمجھاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیاکے تمام ترقی یافتہ اورمہذب ممالک میں معذورافراد کوملازمتوں میں حصہ دیا جاتا ہے ، ان کیلئے پارکنگ کی جگہیں مختص کی جاتی ہیں، تمام سرکاری ونجی اداروں اورعمارات میں معذور افراد کی وہیل چیئر ز لے جانے کیلئے خصوصی راستے اورلفٹس لگائی جاتی ہیں تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں ایساکوئی قانون نہیں ہے جس کی وجہ سے سرکاری اورنجی اداروں کوایسی سہولیات فراہم کرنے کا پابند کیاجائے ۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ سینیٹ، قومی اورسندھ اسمبلی میں فوری طورپر ایسے قوانین متعارف کرائیں جن کے تحت معذور افرادکوزندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حصہ دینے کاپابند بنایاجاسکے۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست اراکین اسمبلی اوررابطہ کمیٹی کے اراکین کوہدایت کی کہ وہ معذورافراد کے مراکز کاباقاعدگی سے دورہ کریں اوران دوروں کوتصویرکھنچوانے کے بجائے معذورافراد کی خدمت کیلئے استعمال کریں ، ان کے ساتھ کھانا کھائیں اوران سے محبت کریں۔ انہوں نے کہاکہ معذورافرادصرف پیار کے بھوکے ہیں لہٰذا ان سے بے غرض پیارکریں۔

Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm
Special People day celebrated by mqm

9/28/2024 8:19:30 AM