Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محبتوں کو پھیلانا، باہمت اور باصلاحیت لوگوں کو آگے لانا ہی الطاف حسین کا فکر و فلسفہ اور انکی جدوجہد کا مقصد ہے، سید حیدر عباس رضوی


 Posted on: 12/4/2013
محبتوں کو پھیلانا، باہمت اور باصلاحیت لوگوں کو آگے لانا ہی الطاف حسین کا فکر و فلسفہ اور انکی جدوجہد کا مقصد ہے، سید حیدر عباس رضوی
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے باہمت اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلایا
قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ہر کارکن کو ہمیشہ یہ درس دیا ہے کہ وہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں، کشور زہرا
قائد تحریک نے ایم کیوایم کی شکل میں ایسا پلیٹ فارم دیا جس کے ذریعے ہماری آواز تیزی سے بلند ہوتی جارہی ہے، نور الدین باوانی
ایم کیوایم نے معذور افراد کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں جو تحریک چلائی اس کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کے ممنون و مشکور ہیں، سردار احمد پیرزادہ
تاریخ رہی ہے کہ معذوروں کی دنیا الگ ہے لیکن الطاف بھائی نے انہیں اپنی جدوجہد کا حصہ بنا کر اس روایت کو ختم کردیا، شکیل احمد خان
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم کے شعبہ (PWD\'s Wing) کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تقریب میں حیدر عباس رضوی، کشور زہرا، نور الدین باوانی، سردار احمد پیرزادہ ،شکیل احمد خان اور دیگر مقررین کا خطاب 
کراچی:۔۔۔4دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ باہمت اور باصلاحیت افرادکی حوصلہ افزائی کی اورانہیں معاشرے میں ان کامقام دلایا،محبتوں کوپھیلانااورباصلاحیت لوگوں کوآگے لاناہی قائد تحریک الطاف حسین کا فکروفلسفہ اورایم کیوایم کی جدوجہدکامقصدہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افرادکے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم کے شعبہ پرسن ویتھ ایبیلیٹی (PWD\'s Wing)کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈعزیز آبادمیں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے قائد تحریک الطاف حسین نے بھی مختصراً خطاب کیا اور تقریب کے انعقاد پر رابطہ کمیٹی اورشعبہ پی ڈبلیوڈی کے ذمہ داران کو بہت بہت خراج تحسین اورشاباش دی۔پی ڈبلیوڈی کی تقریب میں معذورافرادنے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اور قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کابرملااظہار کیا ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان محمد واسع جلیل، احمد سلیم صدیقی، خالد سلطان، حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،ثمن جعفری ، سمیتا،سیف الدین خالد اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان بھی موجود تھے۔ تقریب سے شعبہ خواتین کی انچارج وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہرا،اسلام آباد سے تشریف لائے معروف تجزیہ نگار و سینئر جرنلسٹ سردار احمد پیرزادہ، ڈاکٹر شکیل احمد خان، سلیم قاسم اولیاء، نورالدین باوانی، محمد مبین الدین، کوثرسلمانی، ڈاکٹر مائیکل صابر ،حافظ نسیم الدین، عبدالکریم ،صوفیہ سلطانہ، فرقان بوبی ، جاویدمیر،زینب،محمدحسین، عظیم، جاویدرئیس کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔ پی ڈبلیوڈی کی تقریب میں اسے افراد کو جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں کارنامے انجام دئیے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خصوصی شیلڈ، پھول اورقائدتحریک الطاف حسین کے لیکچر پر مبنی نئی کتاب ’’فلسفِہ محبت‘‘کے تحائف پیش کیے گئے ۔سیدحیدرعباس رضوی نے کہاکہ معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے آج کی پروقارتقریب منعقدکی گئی ہے ، ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے پی ڈبلیوڈی افرادکے ہمراہ اس دن کومنایا ہے ۔ایم کیوایم پاکستان کی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جس کی جدوجہدمیں (معذور افراد)پی ڈبلیو ڈی بھی شامل ہیں اوران کا پورا ونگ قائد تحریک الطاف حسین کے شانہ بشانہ کام کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی ومذہبی جماعتوں میں کسی اورسیاسی یامذہبی جماعت میں اسی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اس لحاظ سے بھی عظیم لیڈرہیں کہ انہوں نے (معذور افراد) پی ڈبلیو ڈی افراد کو معاشرے میں سراٹھاکرچلنے کاحوصلہ دیااورہرمقام پرنہ صرف ان کی ہمت افزائی کی بلکہ انہیں معاشرے میں جائزمقام دلانے کیلئے آوازبھی بلندکی ۔انہوں نے کہاکہ آج کی یہ تقریب اس کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم کے ہرشعبہ میں معذورافرادکوآگے بڑھ کرکام کرنے کاموقع فراہم کرتی ہے۔تقریب سے شعبہ خواتین کی انچارج ورکن قومی اسمبلی کشورزہرانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ہرکارکن کوہمیشہ یہ درس دیاہے کہ وہ خلق خداکی بے لوث خدمت کو اپنا شعاربنائیں اورپی ڈبلیوڈی افراد ( معذور افراد) کیلئے آوازاٹھانے پر زور دیا۔ پی ڈبلیوڈی افرادکاشعبہ واحدشعبہ ہے جوکسی کامہتاج نہیں بلکہ اس میں شامل افراد سب کام خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کی صلاحیتوں کودیکھ کرایسامحسوس ہوتاہے کہ معذوریہ نہیں بلکہ معذورہم لوگ ہیں جواپنے اندرپوشیدہ صلاحیتوں کا درست طریقے سے استعمال نہیں کرپارہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کایہی پیغام لیکر گلی گلی کوچے کوچے جارہے ہیں اورمعذوروں کوباوقارشہری کے طورپرسامنے لارہے ہیں۔انہوں نے تقریب میں شرکت پرتمام شرکاء کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدکہااوران کاشکریہ اداکیا۔نورالدین باوانی (منابھائی)ایڈوائرپی ڈبلو ڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہماری جدوجہدکسی فرد واحد کیلئے بلکہ پورے معاشرے کیلئے ہے،حقوق ملتے رہیں گے باتیں چلتی رہیں گے لیکن ہم شکر گذار ہیں کہ آج ہمیں قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی شکل میں ایساپلیٹ فارم دے دیاہے کہ جس کے ذریعے ہماری آواز تیزی سے بلندسے بلندہوتی جارہی ہے اوراس کی صدا ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہماری آواز سنی نہیں جاتی تھی حکمران ہم پرتوجہ نہیں دیتے تھے،تاہم قائدتحریک الطاف حسین کاہم پر احسان ہے کہ انہوں نے ایک ایک اینٹ جمع کرکے پی ڈبلیوڈی کی مضبوط بلڈنگ کھڑی کی اورہماری حوصلہ افزائی کرکے ہمیں اس قابل بنایاکہ ہم عام آدمیوں کی طرح زندگی گذاررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرہمیں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کاموقع ملتاہے توہم ملک کی تعمیروترقی اورکراچی کوخوبصورت بنانے میں نمایاں کردارادا کریں گے۔اسلام آبادسے تشریف لانے والے معروف تجزیہ نگارو سینئر جرنلسٹ سرداراحمدپیرزادہ نے کہاکہ کل3دسمبرپاکستان کی 15فیصدآبادی کادن عالم دن تھاجس کی تعدادیقیناکروڑوں میں بنتی ہے اس دن کے موقع پرماہ سوائے قائدتحریک الطاف حسین کے پاکستان کی کسی سیاسی ومذہبی جماعت کے کسی بھی رہنماء نے کوئی پیغام یابیان دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی جوانتہائی افسوس کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے معذورافرادکیلئے پارلیمنٹ میں جوتحریک چلائی اس کیلئے ایم کیوایم کاممنون مشکورہوں اورقائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ آگاہی کازمانہ ہے اورایم کیوایم نے لوگوں میںآگاہی کی داغ بیل ڈال دی ہے ۔ڈاکٹرشکیل احمدخان نے کہاکہ ہماری روایتوں کی تاریخ کہتی ہے کہ معذوروں کی دنیاالگ ہے لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے معذوروں کواپنی جدوجہد میں شامل کرکے اس روایت کوختم کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جوسمجھتے ہیں کہ ان میں کوئی معذوری ہے یاوہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان میں کوئی معذوری نہیں دونوں کو ملکر معاشرے کی ترقی کیلئے کام کرناپڑے گااورجب ہی حقیقی معنوں میں تبدیلی آئیگی،آج کادن مذمتوں کوتوڑنے اوردروازوں کوکھولنے کادن ہے اورایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جو مذمتوں اور دروازوں کوکھولنے کیلئے شروع دن سے کوشاں ہے۔سلیم قاسم اولیاء نے قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہدسے متاثرہوکراپنی تازہ نظم جناب الطاف حسین کی نظرکی اور کہاکہ ہمیں کامل یقین ہے کہ یہ قافلہ جس کے سپہ سلارقائدتحریک جناب الطاف حسین ہیں منزل تک ضرور پہنچے گا۔ تقریب سے محمد مبین الدین نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ معذورافرادکی نمائندگی کرکے متحدہ قومی موومنٹ سوفیصدآبادی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے جبکہ باقی ماندہ سیاسی ومذہبی جماعتیں85فیصدآبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پندرہ فیصدآبادی معذور افراد پر مشتمل ہے جن کی تعدادکروڑوں میں بنتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کاسب سے کارنامہ ہے کہ اس نے (پی ڈبلیوڈی)پرسن ویتھ ڈس ایبیل افرادکی آوازپارلیمنٹ تک پہنچائی ،آج کادن اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ حقوق مل رہے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر معروف کتابوں کے مصنیف حافظ نسیم الدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(کے بی سی اے) عبدالکریم،صوفیہ سلطانہ ،کمپیوٹرایکسپوٹ فرقان بوبی، ڈاکٹر صابر مائیکل، سردار احمد پیرزادہ، موسیقار جاوید میر، میوزیشن زینب ،محمد حسین،عظیم ،محمد مبین،جاوید رئیس، کوثرسلمانی اورنورالدین باوانی کواپنے اپنے شعبے میں کارہائے کارنامے انجام دیئے ان میں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے پھول اورخصوصی شیلڈزپیش کی گئی اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کتاب فلسفہِ محبت کے تحائف دیئے گئے۔ اس موقع پرتمام افرادنے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے پی ڈبلیوڈی ونگ کا شکریہ اداکیا۔

9/28/2024 8:19:49 AM