Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنان کی ہلاکت سے ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی ملک دشمن جماعت ہے، اراکین سندھ اسمبلی


ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنان کی ہلاکت سے ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی ملک دشمن جماعت ہے، اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 12/4/2013
ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنان کی ہلاکت سے ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی ملک دشمن جماعت ہے، اراکین سندھ اسمبلی 
ایم کیوایم پر قتل و غارتگری اور بھتہ خوری کے روایتی الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،جماعت اسلامی دہشت گردوں کو شہید قرار دیکر اپنا دامن نہیں بچا سکتی ، اراکین سندھ اسمبلی 
ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کی جائے 
کراچی ۔۔۔4، دسمبر2013ء 
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے گہرے روابط اور ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنان کی ہلاکت کے واقعات یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ جماعت اسلامی ملک دشمن جماعت ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر قتل و غارتگری اور بھتہ خوری کے روایتی الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور جماعت اسلامی ، ایم کیوایم پر اس طرح کے بیہودہ اور جھوٹے الزامات عائد کرکے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی اور نہ ہی مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس اوردفاعی تنصیبا ت پر بم دھماکے کرنے والے اور فوجی جوانوں کے گلے کاٹنے والے سفاک دہشت گردوں کو شہید قرار دیکر اپنا دامن نہیں بچا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کے خلاف کام کیا ، ملک دولخت بھی جماعت اسلامی کی البدر اور الشمس نامی تنظیم کی وجہ سے ہوا اور اب بھی جماعت اسلامی القاعدہ اور طالبان کی حمایت کرکے اور انہیں مدد و تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ عملی طور پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ناپاک سازش پر عمل پیرا ہے ۔ اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملک میں دہشت گردوں کو مدد و تعاون فراہم کرکے ان کی ہمنوائی کرنے والی جماعت اسلامی پر فی الفور پابندی عائد کی جائے اورملک بھر کے عوام کو دہشت گردوں کے حمایتی ، انہیں مدد و تعاون فراہم کرنے والے اور ان کے ساتھ ملکر ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر سے نجات دلائی جائے ۔

9/28/2024 8:23:04 AM