Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے سندھ بھر میں حکومت سندھ کی جانب سے کی گئیں غیر قانونی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

ایم کیوایم نے سندھ بھر میں حکومت سندھ کی جانب سے کی گئیں غیر قانونی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی
 Posted on: 12/4/2013
ایم کیوایم نے سندھ بھر میں حکومت سندھ کی جانب سے کی گئیں غیر قانونی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی 
پٹیشن میں حکومت سندھ ، الیکشن کمیشن ، کمشنر مردم شماری ، کمشنر کراچی اور پانچوں ڈی سی اوز کو فریق بنایا گیا ہے
کراچی ۔۔۔4، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ بھر میں کی گئی غیر قانونی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے ۔ پٹیشن کی پیروی بیرسٹر ، سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کریں گے جبکہ نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے دائر کی ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف آئینی پٹیشن میں حکومت سندھ ، الیکشن کمیشن ، کمشنر مردم شماری ، کمشنر کراچی اور پانچوں ڈی سی اوز کو فریق بنایا گیا ہے ۔پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں غیر قانونی اور جغرافیائی طور پر غلط کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بلدیاتی اور مردم شماری کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

9/28/2024 8:18:02 AM