Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان پر الزامات غلط اورالطاف حسین پر الزامات درست کیوں؟


 عمران خان پر الزامات غلط اورالطاف حسین پر  الزامات درست کیوں؟
 Posted on: 11/24/2025

عمران خان پر الزامات غلط اورالطاف حسین پر الزامات درست کیوں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کےلوگ کیوں کہتےہیں کہ عمران خان یہودی ایجنٹ، دہشت گرداورتخریب کار نہیں ہیں، میں PTI کےلوگوں سےسوال کرتاہوں کہ کیا9، مئی2023ء کوپاکستانی فوجیوں کےمجسمے نہیں گرائےگئے؟ کیا کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرکے وہاں آگ نہیں لگائی گئی؟ کیا جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیاگیا؟کیافوجی ہیڈکوارٹرز پر حملے نہیں ہوئے؟ جب یہ واقعات رونماہوئےاُس وقت عمران خان جیل میں اسیر تھےاس لئے پی ٹی آئی کےلوگ کہتے ہیں کہ عمران خان پر دہشت گردی،تخریب کاری اورغیرملکی ایجنٹ ہونے کے الزامات جھوٹ ہیں۔ سوال یہ ہےکہ جن قوتوں کی جانب سےعمران خان پر الزامات لگائےگئے انہی کی جانب سے ایم کیوایم اورالطاف حسین پر بھی طرح طرح جھوٹےاوربےبنیاد الزامات لگائےگئے تھے لیکن یہ عجب بات ہے کہ تحریک انصاف کےلوگ عمران خان پر لگائے گئےالزامات کوتو غلط قراردیتے ہیں جبکہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کو درست مانتے ہیں۔ اسے سراسر بے ایمانی کھلی منافقت،تعصب اوردوعملی نہیں تو پھرکیاکہاجائے؟ عمران خان نےپارلیمنٹ کےفلورپر مجھے ڈرون حملے میں مارنے کی بات کی مگرجب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوااورانہیں گرفتارکیاگیاتو الطاف حسین پاکستان کاواحد سیاسی رہنما تھا جس نے اس عمل کی بھرپورمذمت کی اوراُس وقت سے آج کے دن تک میں عمران خان کی حمایت میں بول رہاہوں اورظلم کوظلم کہہ رہاہوں۔ ماضی میں عمران خان نے اپنی جماعت کے رکن فیصل واوڈا کو لندن بھیج کرمیرے خلاف مہم چلائی اور جب بات نہیں بنی تو عمران خان خودمیرے خلاف جھوٹے الزامات لیکر لندن آئے اورانہوں نے میرے خلاف مہم چلائی۔اگرمیں نے عمران خان اور ان کے ارکان کے منفی کردار کو دل میں رکھا ہوتا تو کیامیں عمران خان یا ان کے کارکنوں پر مظالم کی مخالفت کرتا؟ ایک طرف الطاف حسین کا دل اور ظرف دیکھاجائے اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے لیڈروں کا ظرف دیکھا جائے کہ میرے تمام ترمثبت عمل کے جواب میں پی ٹی آئی کے کسی ایک رہنما نے بھی شکریہ کے دولفظ تک نہ کہے اوریہ نہیں کہاکہ الطاف حسین ہم آپ کے مخالف تھے، آپ کی مخالفت میں مہم چلاتے رہے لیکن آپ نے برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے لیڈر کی حمایت کی، کیا انہوں نے اپنے کسی بیان یا پریس کانفرنس میں کبھی الطاف حسین کی تعریف کی کہ آپ ماضی باتوں کو ایک طرف رکھ کرظلم کو ظلم کہہ رہے ہیں، سچ اورحق بات بول رہے ہیں؟  الطاف حسین کا منشور: میری تحریک پاکستان کی سلامتی وبقاء کی تحریک ہے، ملک کی تمام لسانی،ثقافتی اکائیوں کو برابری کی بنیاد پرحقوق دینے کی تحریک ہے، ملک میں بسنے والے غیرمسلموں کو برابر کاپاکستانی کادرجہ دینے اور ان کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی تحریک ہے، میری تحریک فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اوربے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کی تحریک ہے، یہ ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں سے ہزاروں ایکڑاضافی زمینیں واپس لیکر غریب ہاریوں، کسانوں اورمزارعوں میں تقسیم کرنے کی تحریک ہے، خواتین کو زندگی کے ہرشعبے میں مردوں کے برابر حقوق، عزت اور احترام دلانے کی تحریک ہے، میری تحریک پسندناپسند کی بنیاد پر کسی کومرتبہ یاپوزیشن دینے کے خلاف ہے، میری تحریک پاکستان میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کی تحریک ہے، امیراور غریب کے لئے ایک ہی تعلیمی معیار کے اسکول اوریکساں تعلیمی نصاب پڑھانے کی تحریک ہے، ملک بھرمیں جگہ جگہ معیاری اسپتال اورمیٹرنٹی ہوم بنانے کی تحریک ہے، میری تحریک کا مقصد یہ ہے کہ ایماندار اورخاندانی خواتین کی سرپرستی میں ایسے مراکز قائم کیے جائیں جہاں کاروکاری سمیت دیگر فرسودہ رسومات اور ظالم جاگیرداروں کے مظالم کا شکار خواتین کو اپنائیت کے ساتھ پناہ مل سکے۔ میں کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کی جدوجہد کررہا ہوں اورچاہتاہوں کہ پاکستان میں احتساب کا ایسا نظام نافذ ہو جہاں کرپشن کیلئے زیروٹالیرنس ہو۔میری یہ جدوجہد پاکستان کی کرپٹ سیاسی جماعتوں اوردوفیصد رولنگ ایلیٹ کو ہرگز پسند نہیں ہے۔  میں 47سال سے ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہا ہوں، میری عمر72 سال ہوچکی ہے لیکن جب تک میری سانس باقی ہے میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے یہ جدوجہد جہادسمجھ کرکرتا رہوں گا اور کسی بھی جابر آمرکے آگے اپنا سر نہیں جھکاؤں گا۔میں نے ماضی میں جیل کی صعوبتیں اور سرکاری عقوبت خانوں میں وحشیانہ تشدد سہے، اپنے بڑے بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین، بہنوئی اسلم ابراہانی سمیت ہزاروں ساتھیوں کی شہادتوں کے صدمات جھیلے، اپنے خاندان کی دربدری کاکرب برداشت کیا اس کے باوجود میرے حوصلوں کو توڑا نہیں جاسکا۔میراعز م آج بھی یہی ہے کہ حالات چاہے جوبھی ہوں میں اپنے مشن کو آخری سانس تک نہیں  چھوڑوں گا۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 351ویں فکری نشست سے خطاب 23، نومبر2025ء

11/24/2025 5:04:17 PM