Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور اسلم آفرید ی کااظہار تشویش


بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور اسلم آفرید ی کااظہار تشویش
 Posted on: 12/4/2013
بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور اسلم آفرید ی کااظہار تشویش
پروفیسرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کھلی ناانصافی ہے، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔4، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور اسلم آفریدی نے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور اس عمل کو پروفیسرز کے ساتھ کھلی نانصافی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی صوبہ بلوچستان کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردارادا کرتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ان کے اہل خانہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہ صورتحال کسی بھی مہذب ملک کے حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی اور اسلم آفریدی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر تعلیم اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اور پروفیسر کا معاشی استحصال بند کرایاجائے ۔

9/28/2024 8:18:20 AM