Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بعد فرید پراچہ نے بھی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ’’شہید‘‘ قرار دیدیا ہے۔ الطا ف حسین


امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بعد فرید پراچہ نے بھی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ’’شہید‘‘ قرار دیدیا ہے۔ الطا ف حسین
 Posted on: 12/3/2013
امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بعد فرید پراچہ نے بھی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ’’شہید‘‘ قرار دیدیا ہے۔ الطا ف حسین
اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ اور ان کی تمام ہمنوا جماعتوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
جس طرح بلی تھیلے سے باہر آتی ہے اسی طرح جماعت اسلامی کے رہنما بھی باہر آرہے ہیں اور القاعدہ اور طالبان سے اپنی وابستگی کا اعلان کررہے ہیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔3 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے جماعت اسلامی اوراسلامی جمعیت طلبہ کے تمام رہنماؤں،ذمہ داروں،کارکنوں اور جماعت اسلامی کی ہمنواجماعتوں کوزبردست مبارکباد پیش کی ہے کہ طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو’’ شہید‘‘ کاخطاب دینے والے امیر جماعت اسلامی منورحسن کے بعدجماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فریدپراچہ نے بھی ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ صرف حکیم اللہ محسود ہی نہیں بلکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن بھی’’شہید‘‘ ہیں اس پرمیں جماعت اسلامی ، اسلامی جمعیت طلبہ اوران کی تمام ہمنوا جماعتوں کودل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ فرید پراچہ نے اسامہ بن لادن کو شہید قراردیکر القاعدہ اورطالبان سے اپنی وابستگی اوردیرینہ تعلق کا کھل کراعلان کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بلی تھیلے سے باہر آتی ہے اسی طرح جماعت اسلامی کے رہنمابھی باہرآرہے ہیں اور القاعدہ اور طالبان سے اپنی وابستگی کااعلان کررہے ہیں۔

9/28/2024 8:21:20 AM