Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ طاہر اشرفی سے ٹیلیفونک گفتگو


جناب الطاف حسین کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ طاہر اشرفی سے ٹیلیفونک گفتگو
 Posted on: 12/3/2013
جناب الطاف حسین کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور ممتاز عالم دین علامہ طاہر اشرفی سے ٹیلیفونک گفتگو
ایم کیوایم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد تمام تر مسائل اور سازشوں کے باوجود جاری رکھے گی، جناب الطاف حسین
فرقہ واریت کے نام پر کراچی میں معصوم و بے گناہ شیعہ، سنی عوام کو جس بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ کھلا ظلم ہے، الطاف حسین 
ایم کیوایم نے فرقہ واریت کے نام پر بے گناہ افراد کے قتل پر جو جراتمندانہ موقف ہمیشہ اختیار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے، علامہ طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ایم کیوایم کی کوششوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گی، علامہ طاہر اشرفی
لندن ۔۔۔3، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے اور وہ فرقہ ارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد تمام تر مسائل اور سازشوں کے باوجود جاری رکھے گی ۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شب پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور ممتاز عا لم دین علامہ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے پیر کو کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تبلیغی جماعت کے چار اراکین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ مجھے اور میرے تمام ساتھیوں کو دلی دکھ اور صدمہ ہے ۔ میں اس دردناک واقعہ پر آپ سے اور تبلیغی جماعت کے دیگر اکابرین و اراکین سے دلی تعزیت کا اظہارکر تاہوں اور دعاگوہوں کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبر دے۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ فر قہ واریت کے نام پر کراچی میں معصوم و بے گناہ شیعہ، سنی عوام کو جس بے دردی سے نشانہ بنایا جارہاہے وہ کھلا ظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ظلم بند ہو جانا چاہیے ورنہ ارباب اقتدار کو یاد رکھنا چاہیے کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ آپ نے فر قہ واریت کے نام پر بے گناہ افراد کے قتل پر جوجراتمندانہ موقف ہمیشہ اختیار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور ہم سب آپ کی صحت اور سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے فر قہ واریت کے خاتمہ کیلئے ایم کیوایم کی کوششوں میں اپنا تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔

9/28/2024 8:19:49 AM