ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر یار خان شہید کو اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی اور دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔3، دسمبر2013ء
گزشتہ روزلانڈھی کے علاقے میں ہیرڈریسرکی دکان پرموٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ لانڈھی سیکٹریونٹ86 کے کارکن عامر یارخان ولدزاہدیارخان کوسیکڑ وں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اس سے قبل شہید کی نمازجنازہ بعد نماز ظہرمسجدنور37-Dایریا میں اداکی گئی۔ نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کیف الوریٰ،سیف یارخان،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی آصف حسنین،خالدافتخار،وقارشاہ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،لانڈھی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورعامریارخان شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی اورشہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیا