Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حب الوطنی کا پرچا ر کرنے والی جماعتیں دوہر امعیار رکھتی ہیں ایک طرف ڈرون حملوں پر مظاہرے کرتی ہیں اور دوسرے جانب امریکہ سے ڈالروں کی صورت میں بھیک وصول کرتی ہیں۔نثار احمد پنہور


حب الوطنی کا پرچا ر کرنے والی جماعتیں دوہر امعیار رکھتی ہیں ایک طرف ڈرون حملوں پر مظاہرے کرتی ہیں اور دوسرے جانب امریکہ سے ڈالروں کی صورت میں بھیک وصول کرتی ہیں۔نثار احمد پنہور
 Posted on: 12/3/2013
حب الوطنی کا پرچا ر کرنے والی جماعتیں دوہر امعیار رکھتی ہیں ایک طرف ڈرون حملوں پر مظاہرے کرتی ہیں اور دوسرے جانب امریکہ سے ڈالروں کی صورت میں بھیک وصول کرتی ہیں۔نثار احمد پنہور
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سچل سیکٹر وبھنگوریہ گوٹھ یونٹ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔3، دسمبر2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار احمد پہنور نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا پرچار کرنے والی جماعتیں عوام کو گمراہ کررہی ہیں اور منافقانہ پالیسی کے تحت ایک طرف تو ڈرون حملوں پر ان جماعتوں کی جانب سے مذمت کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب یہ ہی جماعتیں ڈرون حملہ کرنے والے ملک امریکہ سے ڈالر وصول کررہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سچل سیکٹر اور بھنگوریہ گوٹھ یونٹ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج سلیم جوکھیو ،اراکین عزیز الرحمان ،الطاف حسین مینگل ، سید معین الدین ،حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اوررکن صوبائی اسمبلی سندھ افتخار عالم بھی موجود تھے ۔ نثار احمد پہنور نے کہا کہ دنیاجانتی ہے کہ ڈرون حملے کون کررہاہے لیکن ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملے کی FIRنامعلوم افراد کے خلاف کٹوائی جاتی ہے یہ کونسی پالیسی ہے ، دنیاکو معلوم ہے کہ امریکہ ڈرون حملے کررہا ہے لیکن ا س کیخلاف FIR نہیں کٹوائی جاتی اور ڈرون حملوں کی آڑ میں تحریک انصاف اور جما عت اسلامی احتجاج اور دھرنے کرکے ملک و قوم کو مزید مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ ڈرون حملوں پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے واویلا مچایا جاتا ہے لیکن ملک میں ہونے والے بم دھماکوں اور گزشتہ دنوں انچولی بم دھماکہ کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کئے جانے کے بعد کسی نے مذمتی بیان نہیں دیا جو کہ انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہے ایسے عناصر جو ملک دشمن عناصر کی ہلاکت پر احتجا ج کرتے ہیں ان کیخلاف کسی جماعت کو آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ہورہی بلکہ ملک دشمن اورانسانیت کے قاتلوں سے بات چیت کرنے کا عندیہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے حق میں مظاہرے کرائے جارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔نثار احمد پہنور نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی بند کرائے جانے کے لئے مظاہرے کرنے والی جماعتیں اگر ملک سے مخلص ہیں تو نیٹو ممالک کے سفارتخانوں کے سامنے جاکر مظاہر ہ کریں اوردھرنا دیں ۔



9/28/2024 8:19:39 AM