Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شیعہ رہنما علامہ دیدارحسین جلبانی کاقتل کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے اورعوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کاحصہ ہے ۔الطاف حسین


شیعہ رہنما علامہ دیدارحسین جلبانی کاقتل کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے اورعوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کاحصہ ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 12/3/2013
شیعہ رہنما علامہ دیدارحسین جلبانی کاقتل کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے اورعوام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ ا لطاف حسین
کل اہل سنت سے تعلق رکھنے والے مفتی احمدمدنی اورڈاکٹرطاہرعثمان کو ٹارگٹ کیاگیااورآج شیعہ رہنماعلامہ دیدارحسین جلبانی کو نشانہ بنایا گیا ہے
بعض قوتیں کراچی میں فرقہ وارانہ بنیاد پر لوگوں کوچن چن کرقتل کررہی ہیں تاکہ شہر میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکائی جائے اورعوام کے اتحادکوپارہ پارہ کیاجائے
عوام خدارا ان سازشوں کوسمجھیں ، ہرگز مشتعل نہ ہوں،فرقہ وارانہ فساد کی ان سازشوں کو ناکام بنادیں
لندن ۔۔۔3، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شیعہ رہنما علامہ دیدارحسین جلبانی کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے اورعوام کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز اہل سنت سے تعلق رکھنے والے مفتی احمد مدنی اور ڈاکٹر طاہرعثمان کو فیڈرل بی ایریا میں ٹارگٹ کیا گیا اور آج شیعہ رہنما علامہ دیدارحسین جلبانی کونشانہ بنایا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بعض قوتیں کراچی میں فرقہ وارانہ بنیاد پر لوگوں کوچن چن کرقتل کررہی ہیں تاکہ شہر میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکائی جائے اورعوام کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر آپس میں لڑا کران کے اتحاد کو پارہ پارہ کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرقہ وارنہ قتل کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے یہ گھناؤنے واقعات ملت اسلامیہ کے اتحاد کیخلاف کی جانیوالی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہے، عوام خدارا ان سازشوں کوسمجھیں اوران واقعات پر ہرگز مشتعل نہ ہوں بلکہ اپنے اتحاد سے فرقہ وارانہ فسادکی ان سازشوں کوناکام بنادیں ۔ انہوں نے علامہ دیدارحسین جلبانی، مفتی احمد مدنی اورڈاکٹرطاہرعثمان کے اہل خانہ، احباب اورعقیدت مندوں سے دلی تعزیت کااظہار کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ علامہ دیدار حسین جلبانی، مفتی احمد مدنی اور ڈاکٹر طاہرعثمان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

9/28/2024 8:22:38 AM