Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معذو ر افراد، لوگوں کی اپنائیت ، شفقت اور سرپرستی کے مستحق ہوتے ہیں ، الطاف حسین


معذو ر افراد، لوگوں کی اپنائیت ، شفقت اور سرپرستی کے مستحق ہوتے ہیں ، الطاف حسین
 Posted on: 12/3/2013
معذو ر افراد، لوگوں کی اپنائیت ، شفقت اور سرپرستی کے مستحق ہوتے ہیں ، الطاف حسین 
ملک میں معذور افراد کے حقوق کیلئے فی الفور مثبت اصلاحات کرکے ان کی فلاح بہبودکیلئے خصوصی اداروں کاقیام عمل میں لایاجائے ، الطاف حسین 
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خصوصی بیان 
لندن ۔۔۔03، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ معذور افراد لوگوں کی اپنائیت ، پیار ، محبت ، شفقت اور سرپرستی کے مستحق ہوتے ہیں اور انہیں معاشرے کا مفیداورکار آمد حصہ نہ سمجھنے کی سوچ انسانیت کے نام پر دھبہ ہے ۔ معذورافراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہاکہ مہذب ممالک میں معذور افراد کو بوجھ نہیں سمجھا جاتا بلکہ انہیں خصوصی توجہ ، اپنائیت اور سرپرستی فراہم کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں اب بھی معذور افراد حکومت کی خصوصی سرپرستی اور توجہ سے محروم ہیں جو انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معذو افراد کو بوجھ سمجھنے کا عمل انسانیت کی توہین ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ معذور افراد پر خصوصی توجہ دیکر انہیں معاشرے کا مفید حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کیلئے مختص دو فیصد کوٹہ پر منصفانہ طریقے سے عملدر آمد کرایاجائے اور ملک میں معذور افراد کے حقوق کیلئے فی الفور مثبت اصلاحات کرکے ان کی فلاح بہبودکیلئے خصوصی اداروں کاقیام عمل میں لایاجائے 

9/28/2024 8:20:07 AM