ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر یار خان کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔۔02دسمبر2013
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن عامر یار خان کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید عامر یار خان کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کواپنے جوار حمت میں جگہ اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین