Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام حکومت کو رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے، الطاف حسین


شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام حکومت کو رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے، الطاف حسین
 Posted on: 12/2/2013
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام حکومت کو رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے، الطاف حسین
عسکری قیادت اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے عوام سے اپیل کریں کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے کام کریں
سچ لکھنے اور سچ بولنے کا خراج ادا کرنا ہی پڑتا ہے، صحافی برادری خدارا!! اپنا خیال رکھیں اور چوکس رہیں
صحافی برادری خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھے، ایم کیوایم کے کارکنان صحافی برادری کے ساتھ ہیں
کراچی میں نجی ٹی وی اور اخبارات کے دفاتر پر دہشت گردوں کے حملوں پرالطاف حسین کا اظہار مذمت
نجی ٹیلی ویژن کو قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا خصوصی انٹرویو
لندن ۔۔۔2، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ عسکری قیادت اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے عوام سے اپیل کریں کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ملک کودہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے کام کریں،ایم کیوایم اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پر مسلح افواج اور حکومت کو اپنا غیرمشروط تعاون پیش کرتی ہے ۔ صحافی برادری خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھے، ایم کیوایم کے کارکنان صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کی شب ایک نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں نجی ٹی وی اور اخبارات کے دفاتر پر دہشت گردوں کے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں زخمی ہونے والے سیکوریٹی گارڈز کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،آزادی صحافت کسی بھی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملک کی پہچان اور جان ہوتی ہے اور ایم کیوایم ، آزادی صحافت کیلئے پوری صحافی برداری کے ساتھ ہے لہٰذا صحافی برادری خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھے ۔ انہوں نے کہاکہ سچ لکھنے اور سچ بولنے کا خراج ادا کرنا ہی پڑتا ہے لہٰذا میری تمام صحافی برادری سے اپیل ہے کہ وہ خدارا!! اپنا خیال رکھیں اورچوکس رہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حق بات کہنے والے صحافیوں کو مزید ہمت عطا کرے کیونکہ ان جیسے باہمت افراد کے ساتھ مل کرہی دہشت گردوں کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ صحافی برادری سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت اور انتظامیہ کا فرض ہے ،اگر حکومت وانتظامیہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے تو ایسی حکومت کورضاکارانہ طورپر مستعفی ہوجاناچاہیے اور انتظامیہ کو تبدیل کرکے میرٹ کی بنیاد پر فرض شناس افسران کو تعینات کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ کا تصور ختم کردیا گیا ہے ۔رشوت ، سفارش اور کرپشن کی وجہ سے ہم دہشت گردوں کے حوالہ سے کوئی واضح پالیسی بنانے سے قاصر ہیں اور دہشت گردوں سے مذاکرات کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کی فوج اور عسکری ادارے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کررہے ہیں، اب عسکری قیادت اور وفاقی حکومت کو پاکستان کے عوام سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ملک کودہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے کام کریں،ایم کیوایم اس سلسلے میں رضاکارانہ طور پر مسلح افواج اور حکومت کو اپنا غیرمشروط تعاون پیش کرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب ہمت اور حوصلے سے کام لینے کا وقت ہے، خدانخواستہ ایسا نہ ہوکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک کا کوئی اخباراور ٹی وی چینل محفوظ نہ رہے اور پورے ملک پر انتہا پسند دہشت گردوں کا قبضہ ہوجائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلائے ۔(آمین)

9/28/2024 8:17:12 AM