Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرانشاہ میں ڈرون حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سرگرم کارکن کی ہلاکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ جماعت اسلامی کے دہشت گرد ملک اور بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی


میرانشاہ میں ڈرون حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سرگرم کارکن کی ہلاکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ جماعت اسلامی کے دہشت گرد ملک اور بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/2/2013
میرانشاہ میں ڈرون حملے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سرگرم کارکن کی ہلاکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ جماعت اسلامی کے دہشت گرد ملک اور بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی
جماعت اسلامی ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا طالبان، القاعدہ اور دیگر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے گہرا تعلق ہے
جماعت اسلامی کے رہنما معصوم نوجوانوں کو دہشت گردی کی ٹریننگ دے دیکر جہاد کے نام پر دہشت گردی کیلئے پوری دنیا میں بھیج کر معصوم نوجوانوں کو ڈالروں کے عوض غیرملکی مفادات کی بھینٹ چڑھاتے رہے ہیں
یہ امر انتہائی افسوسناک بلکہ حیرت انگیز ہے کہ ملک اور بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والی جماعت اسلامی اوراس کے دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی 
حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو جماعت اسلامی اور اس کے تھنڈر اسکواڈ کی دہشت گردیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 2 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ میرانشاہ میں ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے ایک سرگرم کارکن کی ہلاکت سے ثابت ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی کے دہشت گرد ملک اوربیرون ملک دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ واقف ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما میں معصوم نوجوانوں کودہشت گردی کی ٹریننگ دے دیکرجہادکے نام پر دہشت گردی کیلئے پوری دنیامیں بھیج کر معصوم نوجوانوں کو ڈالروں کے عوض غیرملکی مفادات کی بھینٹ چڑھاتے رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے دہشت گرد کور کمانڈر کراچی پر قاتلانہ حملے، مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز، حساس تنصیبات اورمسلح افواج پرحملوں اورپاکستان اورافغانستان میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں ۔ 29 نومبر کومیرانشاہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں جودہشت گرد مارے گئے ہیں انکے بارے میں جوتفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گردعبدالرحمان کاتعلق جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے تھنڈراسکواڈسے تھا اور میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس واقعہ سے ایک بارپھرثابت ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی ایک دہشت گردتنظیم ہے جس کا طالبان، القاعدہ اوردیگر بین الاقوامی دہشت گردتنظیموں سے گہراتعلق ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک بلکہ حیرت انگیزہے کہ ملک اوربیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والی جماعت اسلامی اوراس کے دہشت گردگروپ کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی بلکہ انہیں سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ ایم کیوایم کے محب وطن اورپرامن کارکنان کوسرکاری اہلکار چن چن کرگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو جماعت اسلامی اوراس کے تھنڈر اسکواڈ کی دہشت گردیوں کانوٹس لیناچاہیے ۔

9/28/2024 8:22:49 AM