Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہے ، بلوچ قوم سے بندوق اورگولی کی زبان میں بات کرنا اور طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کی دھمکیاں دینا دانشمندی نہیں بلکہ مکمل تباہی کاراستہ ہے ۔الطاف حسین


  بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہے ، بلوچ قوم سے بندوق اورگولی کی زبان میں بات کرنا اور طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کی دھمکیاں دینا دانشمندی نہیں بلکہ مکمل تباہی کاراستہ ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 8/30/2024

 بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہے ،
بلوچ قوم سے بندوق اورگولی کی زبان میں بات کرنا اور طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کی دھمکیاں دینا دانشمندی نہیں بلکہ مکمل تباہی کاراستہ ہے ۔الطاف حسین

بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں26، اگست سے حالیہ تشددکے جوواقعات رونماہوئے،ان کی مذمت اپنی جگہ لیکن اس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ پہنچ کر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو گفتگو کی ہے وہ قطعی غیرمناسب ہے۔ بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہے ، ایسی صورتحال میں بلوچ قوم سے بندوق اورگولی کی زبان میں بات کرنا اور طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کی دھمکیاں دینا دانشمندی نہیں بلکہ مکمل تباہی کاراستہ ہے۔مسئلہ بلوچستان کو حل کرنا ہے توبلوچوں سے بات کرنی ہوگی، انہیں ان کاحق دیناہوگا، اسی طرح پشتونوں سے بات کرنی ہوگی، سندھیوں سے بات کرنی ہوگی، مہاجروں سے بات کرنی ہوگی، کشمیریوں سے بات کرنی ہوگی، گلگتیوں،  بلتستانیوں سے بات کرنی ہوگی۔ لیکن اگربندوق اورگولی کی زبان میں بات کی جائے گی اورحقوق کامطالبہ کرنے والوں کو طاقت سے کچلنے اورختم کرنے کی روش اختیار کی جائے گی تو تباہی ملک کامقدربنے گی۔ ملک تیزی سے تباہی کی طرف جارہاہے۔ ان حالات میں ہوشمندی سے کام لیناہوگا۔
ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ، ملک کے بجٹ وہ بنارہے ہیں جنہوں نے کبھی بازار سے ٹماٹربھی نہیں خریدے، جنہیں ملک کے غریب عوام کے مسائل کاقطعی ادراک نہیں۔ جنہوں نے کبھی بسوں میں سفر نہیں کیا۔ الطاف حسین پاکستان کاوہ واحد لیڈر ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا، جس نے بسوں میں سفرکیا، موٹرسائیکل پراپنی تحریک چلائی۔ 
77برسوں سے پاکستان پر بڑی بڑی جاگیروں اورمحلات کے مالک جاگیرداروں، وڈیروں کے چند خاندان ،جرنیلوں سے ملکرملک پر حکومت کررہے ہیں ، جنہیں کرپٹ ججوں اوران کی قصیدہ خوانی کرنے والے جرنلسٹوں کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے، یہ کسی ایک سیاستداں کواقتدارمیں لاتے ہیں اورجب اس سے کٹّی ہوجاتی ہے تودوسرے کولے آتے ہیں اور جوبھی اس اقتدار کے اس کھیل کے خلاف آواز اٹھاتاہے اسے کچل دیا جاتاہے۔ جب یہ صورتحال ہوگی توملک کیسے درست سمت میں جاسکتاہے؟ 
ملک میں برسوں سے ڈاکوؤں کی مجرمانہ سرگرمیاں عام ہیں لیکن آج تک اس کاخاتمہ نہیں کیاجاسکا۔ جب فوج ،ملک کے دفاع کے نام پر بجٹ کا 60فیصد لے لیتی ہے توپھر ڈاکوؤں کاخاتمہ کیوں نہیں کیا جاسکا؟ اگرفوج آج تک ملک کو کچے اورپکے کے ڈاکوؤں سے چھٹکارانہیں دلاسکتی توپھر کسی دشمن ملک سے کیسے لڑے گی؟ 

(ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب )



9/20/2024 3:43:26 PM