Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیٹو سپلائی اور ڈرون کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے۔ طارق جاوید


نیٹو سپلائی اور ڈرون کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے۔ طارق جاوید
 Posted on: 12/1/2013
نیٹو سپلائی اور ڈرون کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے۔ طارق جاوید
ڈاکٹر طاہر القادری اور قائد تحریک الطاف حسین میں ملکی مسائل کے حل کے بارے میں ذہنی ہم آہنگی ہے جس کا مظاہرہ اس سے قبل بھی دیکھنے میں آیا ہے
ڈرون حملوں کے خلاف جلسے جلوس سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اب ڈرون مار گرانے کا وقت ہے
لندن ۔۔۔ یکم دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما طارق جاوید نے نیٹو سپلائی اور ڈرون کے بارے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کاخیرمقدم کیاہے۔ اپنے بیان میں طارق جاویدنے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور قائد تحریک الطاف حسین میں ملکی مسائل کے بارے میں ذہنی ہم آہنگی ہے جس کا مظاہرہ اس سے قبل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے ڈرون حملوں اورنیٹو سپلائی کے حوالے سے بھی جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ مثبت ہیں۔ چند روز قبل قائد تحریک الطاف حسین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کوچاہیے کہ وہ ایوان صدریاوزیراعظم ہاؤس کے سامنے تادم مرگ دھرنادیں اوریہ مطالبہ کریں کہ حکومت پاک فضائیہ کوڈرون مارگرانے کاحکم دے کیونکہ اب ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس سے امریکہ کی صحت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا بلکہ اب ڈرون مارگرانے کاوقت ہے۔ اب اسی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی یہ بیان دیاہے کہ نیٹو سپلائی بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اب ڈرون گرائے جائیں۔ طارق جاوید نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کا خیرمقدم کیا اور اسے حقیقت پسندانہ قرار دیا۔

9/28/2024 6:20:17 AM